{نیلی ٹائی}

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
{نیلی ٹائی}

کل جب آفس پہنچ کر اپنی دراز کھولی تو ایک پرچی اوپر ہی پڑی تھی جس پہ جلی حروف میں لکھا تھا "اگر آپ کو مجھ سے محبت ہے اور مجھ سے شادی کرنا چاھتے ہیں تو کل نیلے رنگ کی ٹائی پہن کر آنا میں سمجھ جاوں گی کہ آپ بھی مجھ سے شادی پہ راضی ہیں " عبارت پڑھ کر دل حلق میں آگیا آفس میں کل تین ایسی خواتین تھیں جن کی طرف دھیان بار بار جاتا تھا لیکن ان میں کون ایسی حسینہ تھی جو مجھ سے شادی جیسے انتہائی اقدام پہ راضی تھی اس کا اندازہ لگانا مشکل ہی نہیں ناممکن تھا سارا دن تینوں خواتین کا باری باری جائزہ لیتا رہا لیکن کسی ایک کے بارے میں حتمی رائے قائم نہی کرسکا چھٹی کے بعد گھر آکر بھی بار بار یہی سوچتا رہا کہ کیا کروں انکار کردوں یا نہ کروں پھر تینوں خواتین کی شکلیں بار بار آنکھوں کے سامنے لہراتی رہیں رات بے چینی میں گزری صبح ہوئی تو دل کڑا کرکے فیصلہ کیا کہ آج شلوار قمیض میں آفس جاوں گا تاکہ ٹائی لگانا ہی نہ پڑے لیکن نہ معلوم کیسے ارادہ تبدیل ہوا اور سوٹ پہن کر نیلی ٹائی لگائی پرفیوم کا ضرورت سے زیادہ استعمال کیااور دل ہی دل میں فیصلہ کیا کہ کیا حرج ہے اگر کوئی خاتون مجھ سے شادی کرنا چاھتی ہے تو اسکا دل کیوں توڑوں ؟؟ کسی کے کام آنا بھی ثواب ہے اس خصوصی تیاری میں ٹائم بھی اضافی ہی لگا بھاگتے بھاگتے آفس پہنچا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ آج کوئی ایک درجن دل پھینک لوگ نیلی ٹائی لگائے ہوے تھے اور تینوں خواتین مسکرا رہی تھیں
{نیلی ٹائی}

کل جب آفس پہنچ کر اپنی دراز کھولی تو ایک پرچی اوپر ہی پڑی تھی جس پہ جلی حروف میں لکھا تھا "اگر آپ کو مجھ سے محبت ہے اور مجھ سے شادی کرنا چاھتے ہیں تو کل نیلے رنگ کی ٹائی پہن کر آنا میں سمجھ جاوں گی کہ آپ بھی مجھ سے شادی پہ راضی ہیں " عبارت پڑھ کر دل حلق میں آگیا آفس میں کل تین ایسی خواتین تھیں جن کی طرف دھیان بار بار جاتا تھا لیکن ان میں کون ایسی حسینہ تھی جو مجھ سے شادی جیسے انتہائی اقدام پہ راضی تھی اس کا اندازہ لگانا مشکل ہی نہیں ناممکن تھا سارا دن تینوں خواتین کا باری باری جائزہ لیتا رہا لیکن کسی ایک کے بارے میں حتمی رائے قائم نہی کرسکا چھٹی کے بعد گھر آکر بھی بار بار یہی سوچتا رہا کہ کیا کروں انکار کردوں یا نہ کروں پھر تینوں خواتین کی شکلیں بار بار آنکھوں کے سامنے لہراتی رہیں رات بے چینی میں گزری صبح ہوئی تو دل کڑا کرکے فیصلہ کیا کہ آج شلوار قمیض میں آفس جاوں گا تاکہ ٹائی لگانا ہی نہ پڑے لیکن نہ معلوم کیسے ارادہ تبدیل ہوا اور سوٹ پہن کر نیلی ٹائی لگائی پرفیوم کا ضرورت سے زیادہ استعمال کیااور دل ہی دل میں فیصلہ کیا کہ کیا حرج ہے اگر کوئی خاتون مجھ سے شادی کرنا چاھتی ہے تو اسکا دل کیوں توڑوں ؟؟ کسی کے کام آنا بھی ثواب ہے اس خصوصی تیاری میں ٹائم بھی اضافی ہی لگا بھاگتے بھاگتے آفس پہنچا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ آج کوئی ایک درجن دل پھینک لوگ نیلی ٹائی لگائے ہوے تھے اور تینوں خواتین مسکرا رہی
 
Top