مون کو ماموں بنا دیا

  • Work-from-home

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
اب زمانہ ہے بچ بچا کر بات کرنے کا- سانپ مر جائے اور لاٹھی بھی نا ٹوٹے- اب تو لفظ شرمناک استعمال کرتے ہوئے سوچنا پڑتا ہے کہ یہ پارلیمانی ہے یا غیر پارلیمانی- ایک خطرناک دور ہے آپ ہمدردی میں دو بول بھی نہیں بول سکتے ہیں کہ توہین نا ہو جائے- کیا جائز ہے کیا ناجائز کچھ سمجھ نہیں آتی ہے- کوئی ایسا کام ہو جہاں جائز اور ناجائز کا چکر ہی نہ ہو- ہم اسی اڈھیڑ و بن میں تھے کہ ایک محاورہ پر نظر پڑٰی کہ جنگ و محبت میں سب جائز ہوتا ہے-
لو جی ہماری لاٹری کھل گئی کہ ہماری تلاش مکمل ہو گئی اس کام میں ناجائز کا الزام لگنے کا کوئی خدشہ نہیں ہے-
جہاں تک جنگ کا تعلق ہے تو ہم میں جوش و جذبے کی کمی نہیں ہے- جس سے ناراض ہو جائیں دل چاہتا ہے اس کے ٹوٹے ٹوٹے کر دیں- پر رقیب روسیاہ کی قسمت اچھی ہے، ہاں ذرا جان کی کمی ہے- ورنہ تو میدان جنگ میں اترنے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا تھا-
میدان محبت میں ٹرائی کر سکتے تھے- دیوان میر و غالب تو بچپن میں ہی یاد کر لیا تھا- جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فراز کے سو اشعار جو انہوں نے نہیں کہے تھے اپنے سیل پر ڈاؤن لوڈ کر لئے-
اب ہم نے مس کال دینی شروع کردیں قسمت مہربان تھی ایک جگہ بات بن گئ- جب اس نے مون کہا تو ہمارا دل بلّیوں اچھل گیا تھا- مگر دوستوں اب ہمارا چین و سکون لٹ گیا ہے- جلدی جلدی ہمارا بیلنس ختم ہونے لگا ہے- اور تو اور اس کا بیلنس بھی اپنے پلّے سے ڈلوانا پڑتا ہے- بعض دفعہ تو ہمیں اپنا پیٹ کاٹ کر بیلنس ڈلوانا پڑتا ہے- ایک دفعہ ہم نے ڈرتے ڈرتے پوچھ لیا کہ تمہارا بیلنس اتنی جلدی کیوں ختم ہو جاتا ہے- جبکہ تم مجھے مس کال ہی تو مارتی ہو- تو کہنے لگی کہ تم سے اچھے تو حامد اور راشد ہیں- کبھی سوال نہیں کرتے ہیں اور فوراٌ بیلنس ڈلوا دیتے ہیں-
اس بات پر ہمیں بہت غصہ آیا یہ سراسر نا جائز ہے- مگر قصور ہمارا ہی تھا- ہم ہی اس تلاش میں تھے جہاں جائز اور ناجائز کا چکر نہ ہو- ہماری سوچ نے ہمیں ماموں بنادیا- جی ہاں سچی مچی کا ماموں جب اس نے بتایا کہ آج کل اس کے بیٹے کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے
 
  • Like
Reactions: Hira_Khan

Shiraz-Khan

Super Magic Jori
Hot Shot
Oct 27, 2012
18,264
15,551
1,313

gham mey saath dun ya hans sakta hoon :|
 
  • Like
Reactions: Zia_Hayderi
Top