موئسٹ کیرٹ کیک

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
5,480
5,522
1,313
Lahore,Pakistan
موئسٹ کیرٹ کیک

اجزاء:میدہ ایک کپ،بیکنگ سوڈا ایک چائے کا چمچ،نمک1/4چائے کا چمچ،پھینٹے ہوئے انڈے دو عدد،برائون شوگر ایک کپ، گھی یا مکھن1/2کپ،پسی الائچی ایک چائے کا چمچ،پسی دار چینی1/2چائے کا چمچ،پسی جاوتری1/4چائے کا چمچ، گاجر (ریشے) 1-1/2کپ،کٹے بادام دو کھانے کے چمچ،کشمش دو کھانے کے چمچ

ترکیب:اوون کو پہلے سے350Cپر گرم کر لیں۔اب میدہ اور بیکنگ سوڈے کو چھان لیں،پھر انڈوں کو چینی،نمک،برائون شوگر،پسی الائچی،پسی دار چینی،پسی جاوتری اور گھی کے ساتھ پھینٹ لیں۔اب میدے کے آمیزے کو انڈوں کے مکسچر میں اتنا فولڈ کریں کہ مکس ہو جائے۔اب گاجر،کٹے بادام اور کشمش ڈال کرفولڈ کریں کہ آمیزہ سخت ہو جائے۔آخر میں انہیں اوون میں35 سے 45منٹ تک بیک کر لیں۔
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?