منے جب سو جاؤ گے فوراً پریاں آئیں گی

ROHAAN

LOVE IS LIFE
TM Star
Aug 14, 2016
3,009
2,104
513

115292


رات ہوئی ہے دیکھو منے ہو کا عالم طاری ہے
سو جاؤ اب جلدی سے کیسی بیقراری ہے

دن کا شور تمام ہوا ہے رات نے خیمے ڈالے ہیں
جھلمل جھلمل تاروں کی یہ کیسی رات پیاری ہے

دیکھ رہے ہو تارے منے ننھی ننھی آنکھوں سے
تھک گئی ہوں لوری گاتے پھر بھی بیداری ہے

ہر کوئی سوچکا ہے منے اپنے اپنے بستر پر
لے کر نیند کی دیوی کو باد شمیم جاری ہے

منے جب سو جاؤ گے فوراً پریاں آئیں گی
تم کو ان کے جھولے کی کرنی ابھی سواری ہے

چھپ رہے ہیں چندا ماموں کالی بدلی کے پیچھے
چندا ماموں کی بھی لو اب سونے کی باری ہے

آنکھیں اپنی کرکے نیند پھر کیوں لیتے ہو کھول
اپنی ماں سے پیارے منے کیسی یہ مکاری ہے

کر لیں تم نے آنکھیں بند میں بھی اب سو جاتی ہوں
منے اب نہ کھولنا آنکھیں مامتا تجھ پے واری ہے۔
 
Top
Forgot your password?