مسجد سے دل لگانے والے کے لیے عظیم خوشخبری

  • Work-from-home

ASTH

Regular Member
Oct 14, 2012
106
71
28
Islamabad
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ً سات شخص ایسے ہیں جنھیں اللہ تعالی اس دن [حشر میں] آپنے [عرش کے] سائے میں رکھے گا جس دن سوائے اس کے سائے کے کوئی سایہ نہیں ہوگا۔

۱۔ عادل حاکم
۲۔ وہ نوجوان جو اللہ کی عبادت میں جوانی گزارے
۳۔ وہ شکص کہ اس کا دل مسجد میں اٹکا ہوا ہو،، جس وقت ن
ماز پڑھ کر نکلتا ہے تو اس کی طرف دوبارہ آنے کے لیے بے تاب رہتا ہے
۴۔ وہ دو شخص جو صرف اللہ تعالی کی رضا کے لیے آپس میں محبت رکھتے ہیں جب ملتے ہیں تو اسی کی محبت میں اور جدا ہوتے ہیں تو اسی کی محبت میں۔
۵۔ وہ شخص جو تنہائی میں اللہ کو یاد کرتا ہے اور [افراط محبت یا خشیت سے] اس کی آنکھوں سے آنسو بہ پڑتے ہیں۔
۶۔وہ شخص جسے کسی خاندانی ، عورت نے[ برائی کے لیے بلایا] [دعوت گناہ دی] تو اس شخص نے کہا کہ میں اللہ سے ڈرتاہوں۔
۷۔ وہ شخص جس نے اللہ کے نام پر کچھ دیا تو اسے اتنا مخفی رکھا کہ اس کے بائیں ہاتھ کو علم نہ ہوا کہ اس کے دائیں ہاتھ نے کیا خرچ کیا خیرات کو بالکل مخفی رکھتا ہے

صحیح البخاری ، الاذان ،، باب من جلس فی المسجد ینتظر الصلات و فضل ال مساجد،، حدیث ،، 660،،
 
Top