مذاکرات کی منسوخی پر واشنگٹن پچھتائے گا، طالبان نے خبردار کر دیا

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
7,503
7,552
1,313
Lahore,Pakistan
مذاکرات کی منسوخی پر واشنگٹن پچھتائے گا، طالبان نے خبردار کر دیا
115950

طالبان کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ کہ مذاکرات کی منسوخی پر واشنگٹن پچھتائے گا۔ بات چیت ہو یا لڑائی، مقصد غیر ملکی افواج کو افغانستان سے نکالنا ہے۔


تفصیلات کے مطابق افغان امن مذاکرات منسوخ ہونے کے بعد افغانستان میں امریکی افواج اور طالبان کی کارروائیوں میں تیزی آ گئی ہے۔ طالبان نے شمالی صوبے تخار کے ایک اور ضلع پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ امریکی وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ دس دنوں میں ہزاروں طالبان مارے جا چکے ہیں۔


غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ مذاکرات کی منسوخی پر واشنگٹن پچھتائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بات چیت ہو یا لڑائی، مقصد غیر ملکی افواج کو افغانستان سے نکالنا ہے۔ امریکا نے بات چیت کا راستہ بند کیا ، اب لڑائی کا راستہ ہی باقی بچا ہے۔


اُدھر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس دنوں کے اندر ہزاروں طالبان جنگجو امریکی افواج کے ہاتھوں مارے جا چکے ہیں۔

 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?