News مدینہ منورہ سے لاہور براہ راست پروازیں جلدشروع ہونگی

  • Work-from-home

waqas naseer

Super Star
Dec 24, 2009
5,722
3,037
1,313
32
mardan
پی آئی اے کے مسافروں کی تعداد میں 32فیصد اضافہ ہوا، منیجر مدینہ شاہد حسین۔ فوٹو: فائل
مدینتہ المنورہ: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن مدینۃ المنورہ سے لاہور کے لیے براہ راست پروازیں آئندہ عمرہ سیزن سے قبل شروع کررہی ہے۔
جبکہ بہت جلد مدینہ سے اسلام آباد کیلیے اضافی پرواز بھی شروع کی جائیگی۔ پی آئی اے مدینۃ المنورہ کے منیجر شاہد حسین نے پاکستانی صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 79خصوصی حج پروازوں کے ذریعے33ہزار سے زائد حجاج پاکستان پہنچائے جاچکے ہیں۔ پچھلے سال کی نسبت پی آئی اے کے مسافروں کی تعداد میں 32فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے سال پی آئی اے کو مدینہ اسٹیشن سے 2 کروڑ 43 لاکھ ریال آمدنی ہوئی تھی تاہم رواں سال کا ہدف 2 کروڑ 60لاکھ ریال ہے جبکہ اضافی لگیج کی مد میں 7لاکھ 23ہزار ریال آمدنی ہوئی ہے۔
شاہد حسین نے بتایا کہ مدینہ سے یکم جولائی 2011سے باقاعدہ پروازوں کا آغاز کیا گیا۔یکم اپریل2012سے اسلام آباد کے لیے بھی پرواز شروع کردی گئی ۔ ایک سوال پر انھوں نے بتایا کہ مدینہ سے حج پروازیں نہیں چلائی جارہی ہیں لیکن رنگون سے آنے والی 4حج پروازوں کو مدینہ میں اتارا گیا جس میں 2ہزار سے زائد حجاج سوار تھے۔
 
Top