مجھ کو باتیں*کب آتی ہیں

  • Work-from-home

Dark

Darknes will Fall
VIP
Jun 21, 2007
28,885
12,579
1,313
مجھ کو باتیں کب آتی ہیں؟
میں تو بس خاموش سا شاعر
الفت، چاہت کے رنگوں سے
دل کی خالی تصویروں میں
کوئی محبت لکھ دیتا ہوں
اور کبھی دیوار سے لگ کر
کوئی محبت رو دیتا ہوں
اور کبھی آنکھوں آنکھوں میں
ساری باتیں کہہ جاتا ہوں
میں تو اک خاموش سا شاعر
مجھ کو باتیں کب آتی ہیں
مجھ کو باتیں گر آتیں تو
تم کیا مجھ کو چھوڑ کے جاتیں؟
میرے سپپنے توڑ کے جاتیں؟
کیا میری آنکھوں میں دکھ کے
اتنے آنسو دے سکتیں تھیں؟
میرا کل سرمایہ تھا جو
کیا وہ مجھ سے لے سکتیں تھیں؟
مجھ کو باتیں گر آتیں تو
میں بھی تم سے وہ سب کہتا
جو تم سننے کی خواہش میں
سارے رستے بھول آئی ہو
سارے رشتے بھول آئی ہو
میں ٹہھرا خا موش سا شاعر
مجھ کو باتیںگر آتیں تو!
تم بھی میرے خواب سجاتیں
یوں نہ تنہا چھوڑ کے جاتیں
کاش مجھے بھی باتیں آتیں
 
Top