لندن میں گوشت کی دکان

  • Work-from-home

Aks_

~ ʍɑno BɨLii ~
Hot Shot
Aug 2, 2012
44,916
17,651
1,113
لندن میں گوشت کی دکان
پچھلے ہفتے ہم لندن سے باہر لیسٹر اور برمنگھم بھی گئے۔۔۔ ۔۔ بالکل گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کا نقشہ پایا۔ ایک سڑک پر تو ستر فیصد دکانیں پاکستانیوں کی تھیں۔ یونس سویٹ مارٹ سے ہم نے پیڑے اور جلیبیاں کھائیں۔ یہ دکان دین محمد قسائی حلال گوشت والے کی دکان کے عین سامنے ہے۔
یہاں مستقل رہنے والے پاکستانی بالعموم پاکستانی قسائیوں سے گوشت لیتے ہیں۔ یہ وہ دکانیں ہیں جن پر لکھا ہے:
"یہاں حلال گوشت ملتا ہے۔" (بعضے ہلال گوشت بھی لکھتے ہیں۔)
یہاں قسائی کی دکان آئینہ خانہ ہوتی ہے۔ جانوروں کا ڈاکٹر باقاعدہ معائنہ کرتا ہے۔ ہماری طرح خانہ ساز اور نہ پڑھی جانے والی جامنی مہر نہیں ٹھونکی جاتی۔ پھر گوشت کے نفیس پارچے مومی کاغذ میں سجے ہوتے ہیں۔ ان پر ان کی قسم اور قیمت لکھی رہتی ہے۔ بیچنے والا سفید براق ایپرن باندھے ہوتا ہے۔ شیشوں کے دروازے کھڑکیاں اور ٹھنڈا کرنے کو فریج۔ کئی بار تو یہ گوشت کچا کھانے کو جی چاہتا ہے۔

 
  • Like
Reactions: intelligent086

intelligent086

Active Member
Nov 10, 2010
333
98
1,128
Lahore,Pakistan
یہاں بھی قصائی کی جگہ قسائی لکھا ہے یہاں بھی لندن سے کم نہیں {()|564 ۔
عمدہ اور خوب صورت شیئرنگ کا شکریہ
 
Top