قومی کرکٹر فخر زمان فٹ قرار، ڈومیسٹک سیزن کھیل سکیں گے

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
5,480
5,522
1,313
Lahore,Pakistan
قومی کرکٹر فخر زمان فٹ قرار، ڈومیسٹک سیزن کھیل سکیں گے
115992

قومی کرکٹر فخر زمان کو فٹ قرار دے دیا گیا، وہ گھٹنے پر چوٹ لگنے کی وجہ سے زیرعلاج تھے، اب انہیں میڈیکل کمیٹی اور فزیو کی طرف سے گرین سگنل مل گیا ہے۔


فخرزمان میدان میں اترنے کیلئے فٹ ہوگئے ، انہیں مکمل چیک اپ کے بعد میڈیکل کمیٹی اور فزیو کی جانب سے کرکٹ دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی جس کے بعد فخر زمان ہفتے سے شروع ہونے والا ڈومیسٹک سیزن کھیل سکیں گے۔ فخر زمان سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے بھی دستیاب ہوں گے۔


فخر زمان گھٹنے پر چوٹ کی وجہ سے زیر علاج تھے، ڈاکٹروں نے انہیں مکمل صحت یابی تک کھیلنے سے منع کیا تھا۔

 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?