قبائلی اضلاع میں انتخابات 20 جولائی کو ہوں گے

intelligent086

TM Star
Nov 10, 2010
4,008
3,964
1,313
Lahore,Pakistan
قبائلی اضلاع میں انتخابات 20 جولائی کو ہوں گے


خیبر پختونخوا میں ضم سات قبائلی اضلاع اور ایک ایف آر ریجن میں صوبائی اسمبلی کی 16 جنرل نشستوں پر انتخابات 20 جولائی کو ہوں گے۔
خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار قبائلی اضلاع میں 16 جنرل نشستوں پر الیکشن ہوگا۔ انتخابات میں 285 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جس میں دو خواتین امیدوار بھی شامل ہیں۔


مجموعی طور پر 28 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں 16 لاکھ سے زائد مرد جبکہ 11 لاکھ سے زائد خواتین ووٹرز شامل ہیں۔


سات قبائلی اضلاع میں مجموعی طور پر 1895 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں، جن میں 554 حساس ترین اور 461 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ کا عمل 20 جولائی کو ہوگا۔ انتخابات کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات سونپے گئے ہیں۔ پولنگ سٹیشن پر پولیس، لیویز، خاصہ دار اور پاک فوج کے دستے بھی تعینات ہوں گے۔
 
  • Like
Reactions: maria_1

intelligent086

TM Star
Nov 10, 2010
4,008
3,964
1,313
Lahore,Pakistan
ماشاءاللہ ، جی پی ٹی آئی جیت رہی ہے
حالات حاضرہ کے مطابق زیل کا لنک کلک کریں :)۔
 
  • Like
Reactions: maria_1

maria_1

TM Star
Jul 7, 2019
1,847
1,813
213
حالات حاضرہ کے مطابق زیل کا لنک کلک کریں :)۔
اب نمبر 1
 
  • Like
Reactions: intelligent086
Top
Forgot your password?