فاخرہ بتول

  • Work-from-home

Dark

Darknes will Fall
VIP
Jun 21, 2007
28,885
12,579
1,313

اپنے عہد کے اور اردو شاعری کی تاریخ کے عظیم غزل گو عدیم ہاشمی نے ایک بار ارشد ملک کے بارے میں کہا تھا کہ ’’یہ نوجوان محنتی، سچا اور دیانتدار ہے اور یہی سچائی اور دیانتداری اس کی شاعری میں موجود ہے۔‘‘ آج ارشد ملک کا مسودہ میرے سامنے ہے اور عدیم ہاشمی کے الفاظ میرے ذہن میں گونج رہے ہیں۔ میں نے ارشد ملک سے کہا بھی کہ ’’دل درد کا ٹکرا ہے‘‘ لہٰذا اس پر کچھ تحریر کرنا اتنا آسان کام نہیں ہے۔ لیکن اس کا اصرار بڑھتا ہی گیا تو میں نے انکار کے ہتھیار ڈال دئیے اور قلم کا ہتھیار تھام لیا۔ ارشد ملک کا قلم سے ناتہ خاصا مضبوط ہے۔ اس نے اپنے کلام میں ذات اور کائنات کو ایک ہی آئینے میں مختلف پہلوؤں سے دیکھنے کی سعی کی ہے اور اس میں اسے کسی حد تک کامیابی بھی نصیب ہوئی ہے۔

اُس شخص سے مل کر مجھے احساس ہوا ہے

جو پیڑ بڑے ہوتے ہیں سایا نہیں کرتے

۔ ۔ ۔

دنیا تو تیری یاد کا پیکر بھی چھینتی

صد شکر اس پہ دسترس رکھتا نہیں کوئی

ارشد ملک کی شاعری میں جہاں اس کے ذاتی تجربات و مشاہدات کا خوبصورت امتزاج دیکھنے میں آیا ہے وہاں اس کی قلم کے ساتھ گہری وابستگی کا بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس نے اگر شعر خونِ دل میں انگلیاں ڈبو کر نہیں بھی لکھے تو بھی ان میں دل کی دھڑکنوں کو ضرور شامل کیا ہے۔ ارشد ملک نے جو محسوس کیا، لکھا اور سامنے لایا ہے مجھے یقین ہے مکمل توجہ، مستقل ریاضت، اساتذہ کے کلام کا عمیق مطالعہ اور زندگی کی کتاب کی دھنک کا مشاہدہ اِس کے کلام کو ضرور پختگی عطا کرے گا اور اس کے اخلاص اور نیک نیتی سے اس کے کلام میں تاثیر پیدا ہو گی۔ ارشد ملک کے کلام کی تازگی ضرور ذہنوں کو معطر کرے گی۔ میں ارشد ملک کو مبارک پیش کرتی ہوں اور ادب کی دنیا میں خوش آمدید کہتی ہوں۔ میری دُعا ہے ارشد ملک اپنی منزل جلد پا لے تا کہ آنے والا وقت اس کے قلم سے معجزوں کا ظہور دیکھے۔ آمین

فاخرہ بتول​
 
Top