News عمران خان کاخواجہ آصف کیخلاف ہرجانے کادعویٰ خارج

  • Work-from-home

waqas naseer

Super Star
Dec 24, 2009
5,722
3,037
1,313
32
mardan
متعلقہ فورم سے رجوع کریں،عدالت،حامدکاظمی کے دعویٰ کی سماعت آج ہوگی فوٹو: فائل
اسلام آباد: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن اسلام آباد سکندر خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کے خلاف دائر10ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔
جمعے کو عدالت نے مذکورہ دعویٰ کی سماعت کی تو عمران خان کی جانب سے غلام صابر ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے، عدالت نے ابتدائی سماعت کرتے ہوئے مذکورہ دعویٰ کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم جاری کیا، یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج10کروڑ روپے مالیت کے دعویٰ کی سماعت کر سکتے ہیں تاہم اس سے زائد رقم کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ راجہ خرم علی خان سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعیدکاظمی کی جانب سے سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کیخلاف دائر 10 کروڑ روپے ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت آج ہفتہ کوکریںگے۔
 
Top