رنبیر کپور نے کنگ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا ، فوٹو : فائل
ممبئی: شاہ رخ خان، اجے دیوگن ،اکشے کمار اور عامر خان کے بعد اب شاہ رخ خان اور رنبیر کپور کے درمیان بھی اختلاف پیدا ہو گئے ہیں ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چاکلیٹ ہیرو رنبیر کپور نے کنگ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا جس پر دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے۔
شاہ رخ کا کہنا تھا اگر کوئی ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا تو یہ اس کی مرضی ہے جبکہ دوسری طرف رنبیر نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار نہیں کیا ۔
رنبیر کپور نے مزید کہا کہ کنگ خان کے ساتھ اچھا رول کرنے کو ملا تو وہ سائیڈ ہیروکے طور پر بھی کام کرنے کے لئے تیار ہیں ۔