سوچ کا قیدی

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
5,480
5,522
1,313
Lahore,Pakistan
سوچ کا قیدی

بچپن میں ایک دفعہ چڑیا گھر جانے کا اتفاق ہوا۔ وہاں ایک عجیب منظر دیکھنے کو ملا کہ ایک ہاتھی ایک معمولی سی زنجیر کے ساتھ بندھا ہواتھا۔ اس کے مہاوت سے پوچھا کہ یہ اتنا بڑا اور طاقتور ہاتھی ہے کیا یہ کبھی اس زنجیر کو توڑسکتا ہے؟ تو مہاوت(ہاتھی کو پالنے والے اور دیکھ بھال کرنے والے ) نے مُسکراتے ہوئے کہا کہ یہ کبھی بھی اِ س زنجیر کو نہیں توڑ سکتا ۔ ہم نے حیرانی سے مہاوت سے ایک نیا سوال پوچھا کہ کیا اُس میں طاقت نہیں ہے؟ مہاوت کہنے لگا کہ اس جیسی دس زنجیروں کو یہ ایک قدم آگے بڑھا کر توڑ سکتا ہے ۔ان زنجیروں کی اہمیت اس کے لئے ایک دھاگے جیسی ہے کہ جسے ذرا سی قوت اور کوشش سے بہ آسانی توڑا جا سکتا ہے۔ مگر ہاتھی کبھی اس زنجیر کو نہیں توڑے گا کیونکہ ہم نے اس کی سوچ کو محدود اور قیدی بنا لیا ہے۔اُس کا طریقہ یہ ہے کہ جب ہاتھی بچپن میںچھوٹا ہوتا ہے تو ہم اُسے ایسی زنجیر باندھ دیتے ہیں۔ وُہ ننھا ہاتھی اس زنجیر کو توڑنے کی بہت کوشش کرتا ہے مگر یہ اُس سے نہیں ٹوٹتی۔ وُہ کوشش کرتے کرتے تھک جاتا ہے اور یہی لمحہ ہماری کامیابی کا ہوتا ہے کہ اُس وقت ہاتھی کے دماغ میں یہ بات نقش ہو جاتی ہے کہہ اب زنجیر نہیں ٹوٹے گی اور یوںہم اُسے ساری زندگی قابو میں رکھنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔اصل میں ہاتھی ہمارا نہیں اپنی سوچوں کا قیدی ہوتا ہے۔اس کی آزادی چند قدم سامنے ہوتی ہے مگر قید ذہن کو نظر نہیں آتی۔بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ وُہ آزاد ہوتا ہے مگر غلام مر جاتا ہے تو بے جا نہ ہو گا۔اُس دن یہ سیکھاکہ دنیا آپ کو جتنی مرضی بڑی زنجیروں سے باندھ لے آپ اپنی سوچوں کو آزاد رکھ سکتے ہیں اور سوچوں کی غلامی سے بچ سکتے ہیں جو کسی بھی میدان ِ عمل میں کامیابی کاپہلا ٹھوس قدم ہے۔

سبق: لوگ اکثر اپنی سوچوں کے قیدی ہوتے مگر انہیں علم نہیں ہوتا۔اپنی آزادی اور کامیابی کیلئے اپنی سوچوں کو آزاد رکھیں۔
 
  • Like
Reactions: maria_1 and Angela

Angela

~LONELINESS FOREVER~
TM Star
Apr 29, 2019
2,210
2,332
213
~Dasht e Tanhaayi~

سہی کہا۔۔۔اپنی سوچ میں بہتری اور ناقص سوچوں کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ایک تو ہم اپنی حالت کو بدلنے کا ارادہ کرلیں اور دوسرا یہ نیت کرلیں کہ کسی دوسرے کو نقصان پہنچانے کا نہیں سوچنا بلکہ فائدہ دینے کی نیت بنا لیں۔ یہی وہ سوچ اورماحول کی تبدیلی ہے جو دنیا میں سے بے چینی ، کشمکش ، نفرت ، جہالت اور بد امنی کو ختم کرکے امن ، محبت اور سکون کا ماحول پیدا کر سکتی ہے۔
 
maria_1

TM Star
Jul 7, 2019
2,682
2,662
213
لرن فاسٹ نے اتنا معقول جواب دیا ہے میں تو بس
بہت عمدہ کہنے پہ اکتفا کروں گی
 
  • Like
Reactions: intelligent086

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
5,480
5,522
1,313
Lahore,Pakistan
سہی کہا۔۔۔اپنی سوچ میں بہتری اور ناقص سوچوں کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ایک تو ہم اپنی حالت کو بدلنے کا ارادہ کرلیں اور دوسرا یہ نیت کرلیں کہ کسی دوسرے کو نقصان پہنچانے کا نہیں سوچنا بلکہ فائدہ دینے کی نیت بنا لیں۔ یہی وہ سوچ اورماحول کی تبدیلی ہے جو دنیا میں سے بے چینی ، کشمکش ، نفرت ، جہالت اور بد امنی کو ختم کرکے امن ، محبت اور سکون کا ماحول پیدا کر سکتی ہے۔
صحیح
مدلل جواب کا شکریہ
 
  • Like
Reactions: maria_1

maria_1

TM Star
Jul 7, 2019
2,682
2,662
213
صحیح
مدلل جواب کا شکریہ
اگر سوچ میں غلامی ہے تو آپ کی شخصیت بھی غلاموں جیسی ہو گی جس طرح عقاب کے بچے کی پرورش مرغی کے چوزوں کے ساتھ کی جائے تو اس میں مرغی جیسی عادتیں پائی جائیں گی ََ جیسی نسل ہو ویسا ماحول ملنا بھی ضروری ہے
ان کا کہنا اپنی جگہ بجا تمھیں بھی کچھ کہنا چاہیئے
اگر سوچ میں غلامی ہے تو آپ کی شخصیت بھی غلاموں جیسی ہو گی جس طرح عقاب کے بچے کی پرورش مرغی کے چوزوں کے ساتھ کی جائے تو اس میں مرغی جیسی عادتیں پائی جائیں گی ََ جیسی نسل ہو ویسا ماحول ملنا بھی ضروری ہے
 
  • Like
Reactions: intelligent086

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
5,480
5,522
1,313
Lahore,Pakistan
اگر سوچ میں غلامی ہے تو آپ کی شخصیت بھی غلاموں جیسی ہو گی جس طرح عقاب کے بچے کی پرورش مرغی کے چوزوں کے ساتھ کی جائے تو اس میں مرغی جیسی عادتیں پائی جائیں گی ََ جیسی نسل ہو ویسا ماحول ملنا بھی ضروری ہے

اگر سوچ میں غلامی ہے تو آپ کی شخصیت بھی غلاموں جیسی ہو گی جس طرح عقاب کے بچے کی پرورش مرغی کے چوزوں کے ساتھ کی جائے تو اس میں مرغی جیسی عادتیں پائی جائیں گی ََ جیسی نسل ہو ویسا ماحول ملنا بھی ضروری ہے
واہ سیانی گلاں :))۔
 
Angela

~LONELINESS FOREVER~
TM Star
Apr 29, 2019
2,210
2,332
213
~Dasht e Tanhaayi~
لرن فاسٹ نے اتنا معقول جواب دیا ہے میں تو بس
بہت عمدہ کہنے پہ اکتفا کروں گی
آپ کا حسن نظر ہے حضور۔۔۔
صحیح
مدلل جواب کا شکریہ
خوش رہیے/۔۔۔
اگر سوچ میں غلامی ہے تو آپ کی شخصیت بھی غلاموں جیسی ہو گی جس طرح عقاب کے بچے کی پرورش مرغی کے چوزوں کے ساتھ کی جائے تو اس میں مرغی جیسی عادتیں پائی جائیں گی ََ جیسی نسل ہو ویسا ماحول ملنا بھی ضروری ہے
متفق ہیں۔۔۔علامہ اقبال نے کہا تھا۔۔۔
ہوئی نہ زاغ میں پیدا بلند پروازی۔۔۔۔۔۔
خراب کر گئی شاہیں بچے کو صُحبتِ زاغ
 
intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
5,480
5,522
1,313
Lahore,Pakistan
آپ کا حسن نظر ہے حضور۔۔۔

خوش رہیے/۔۔۔

متفق ہیں۔۔۔علامہ اقبال نے کہا تھا۔۔۔
ہوئی نہ زاغ میں پیدا بلند پروازی۔۔۔۔۔۔
خراب کر گئی شاہیں بچے کو صُحبتِ زاغ
شکایت ہے مجھے یا رب خداوندان مکتب سے
سبق شاہیں بچوں کو دے رہے ہیں خاک بازی کا
 
  • Like
Reactions: Angela

maria_1

TM Star
Jul 7, 2019
2,682
2,662
213
آپ کا حسن نظر ہے حضور۔۔۔

خوش رہیے/۔۔۔

متفق ہیں۔۔۔علامہ اقبال نے کہا تھا۔۔۔
ہوئی نہ زاغ میں پیدا بلند پروازی۔۔۔۔۔۔
خراب کر گئی شاہیں بچے کو صُحبتِ زاغ
میں زرا =)) زاغ کا مطلب دیکھ لوں پھر داد دیتی ہوں {(thinkg)} کوا
واہ بہت خوب
 
  • Like
Reactions: intelligent086

Angela

~LONELINESS FOREVER~
TM Star
Apr 29, 2019
2,210
2,332
213
~Dasht e Tanhaayi~
  • Like
Reactions: maria_1

Angela

~LONELINESS FOREVER~
TM Star
Apr 29, 2019
2,210
2,332
213
~Dasht e Tanhaayi~
بابا جی غلطی ہو گئی معاف کر دیں آگے نہ شروع کر دینا
:joy :joy :joy
aap tou darr gayi :joy :joy
Habib bhayya aap zaroor post krain..Qdam bharhaayen bhayya hum aap k sath hain :joy :joy
{(giveheart)} میری بہن کوئی غم نہیں رات پورا گیت جواب میں مل جانا ہے اوپر جواب پڑھ لیں
Achaa hai naaaaa :joy
 
Top
Forgot your password?