Roza سوموار اور جمعرات كا روزہ ركھنا

  • Work-from-home

saviou

Moderator
Aug 23, 2009
41,203
24,155
1,313
سوموار اور جمعرات كا روزہ ركھنا



ذيل ميں ہم سوموار اور جمعرات كا روزہ ركھنا كى ترغيب والى احاديث ذكر كرتے ہيں


ا - ابو قتادہ رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے سوموار كے روزے كے متعلق دريافت كيا گيا تو انہوں نے فرمايا:

" اس دن ميں ميرى پيدائش ہوئى، اور اسى دن مجھ پر وحى نازل ہوئى "

صحيح مسلم حديث نمبر 1162

ب ـ عائشہ رضى اللہ تعالى عنہا بيان كرتى ہيں كہ:

" رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم سوموار اور جمعرات كا روزہ ركھنا تلاش كرتے تھے"

سنن ترمذى حديث نمبر ( 745 ) سنن نسائى حديث نمبر ( 2361 ) سنن ابن ماجہ حديث نمبر ( 1739 ) علامہ البانى رحمہ اللہ تعالى نے صحيح الترغيب ( 1044 ) ميں اسے صحيح قرار ديا ہے.

ج ـ ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

" سوموار اور جمعرات كو اعمال پيش كيے جاتے ہيں، لہذا ميں چاہتا ہوں كہ ميرے اعمال ہوں تو ميں روزے كى حالت ميں ہوں "

سنن ترمذى حديث نمبر ( 747 ) علامہ البانى رحمہ اللہ تعالى نے صحيح الترغيب حديث نمبر ( 1041 ) ميں اس حديث كو صحيح قرار ديا ہے.

@[USERGROUP=109]Tag_TM[/USERGROUP]
 
  • Like
Reactions: unique-style
Top