سورج !تیری آگ بجھے کی کتنے پانی سے؟

  • Work-from-home

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
سورج !تیری آگ بجھے کی کتنے پانی سے؟
سوچ رہی ہے جانے کب سے آدم کی اولادایک ہی بیج سے جب یہ اتنے ڈھیروں پیڑ اُگےایک ہی پیڑ کی شاخ شاخ پہ مہکے جو سب پھولایک ہی پھول کے دامن میں جو سارے رنگ بھرے
پھر یہ کیسا فرق ہے ان میں ، کیسا ہے اُلجھاؤایک ہی پھول کی ہر پتی میں دُنیا ایک نئیایک ہی شاخ پہ کھل اُٹھتے ہیں کیسے کیسے پھول!ایک ہی پیڑ پہ مل جاتے ہیں باہم رنگ کئی
لیکن ان کے میل میں بھی ہے اک دوری موجودکھا جاتے ہیں زرد سیہ کو سُرخ اور گہرے رنگزور آور سے دب جاتے ہیں ، جتنے ہیں کمزورطاقت والے ہو جاتے ہیں طاقتور کے سنگپوچھ رہی ہے جانے کب سے آدم کی اولادسُکھ کا دن کب پیدا ہوگا رات کہانی سےدھرتی! تیرا پیٹ بھرن کو کتنی مٹی ہو!سورج تیری آگ بجھے گی کتنے پانی سے؟

__________________
 
Top