گانے میں راحت فتح علی خان اور شریا گھوشال نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ فوٹو: پبلیسٹی
ممبئی: سلمان خان کی نئی فلم دبنگ ٹو کا گانا ’’دغاباز نینا‘‘ ریلیز کردیا گیا ہے ،یہ فلم 2010 کی سپرہٹ فلم دبنگ کا سئیکول ہے۔
گانے میں راحت فتح علی خان اور شریا گھوشال نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جب کہ گانے کی موسیقی واجد اور ساجد نے ترتیب دی ہے،
گانے کو سناکشی سہنا اور سلمان خان پر فلمایا گیا ہے، فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر سلمان خان کے بھائی ارباز خان ہیں اور فلم کو ارباز خان پروڈکشنز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔
فلم میں ارباز خان کی بیوی ملائکہ نے اپنے دیور سلمان خان کے ساتھ ایک آئٹم سونگ کیا ہے جب کہ کرینہ کپور بھی فلم میں سلمان خان کے ساتھ ایک آئٹم سونگ کرتی نظر آئیں گی۔
واضح رہے کہ فلم دبنگ میں راحت فتح علی خان کا ہی گایا ہوا گانا ’’تیرے مست مست دو نین‘‘ نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔