سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل مہمان سیکورٹی وفد کا اظہار اطمینان

intelligent086

TM Star
Nov 10, 2010
4,164
4,143
1,313
Lahore,Pakistan
سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل مہمان سیکورٹی وفد کا اظہار اطمینان
115035


سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل مہمان سیکورٹی وفد نے کراچی کے بعد لاہور میں بھی انتظامات کا جائزہ لے لیا۔ اب تک کی بریفننگ پر لنکن حکام نے اطمینان کا اظہار کیا۔


کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر، پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ بھی بحال ہونے کے قریب، پی سی بی نے سری لنکا کو کراچی اور لاہور میں دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کی پیش کش کر رکھی ہے۔ اب سری لنکا نے پاکستان ٹیم بھیجنی ہے یا نہیں اس کا انحصار اس وفد کی رپورٹ پر ہے اور ان باتوں سے اچھی خبر کی خوشبو آ رہی ہے۔


سری لنکن وفد نے لاہور میں سیف سٹی پراجیکٹ اور ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم کے روٹ کا جائزہ لیا۔ پی سی بی نے ان دو ٹیسٹ میچز کی تاریخیں بھی تجویز کر رکھی ہیں۔ پہلا ٹیسٹ یکم اکتوبر اور دوسرا نو اکتوبر کو لاہور میں ہو سکتا ہے۔


 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?