زیر حراست ملزموں کی تشدد سے ہلاکت، وزیراعلیٰ پنجاب شدید برہم

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
7,350
7,422
1,313
Lahore,Pakistan
زیر حراست ملزموں کی تشدد سے ہلاکت، وزیراعلیٰ پنجاب شدید برہم
115758

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بعض زیر حراست ملزموں کی مبینہ پولیس تشدد سے ہلاکتوں کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تشدد کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس ضمن میں انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیر حراست ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہونی چاہیے، ماورائے قانون کوئی اقدام قابل قبول نہیں ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تشدد جیسے غیر انسانی فعل کی اجازت قانون نہیں دیتا۔ قانون کے رکھوالوں کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ آئندہ ایسا واقعہ ہوا تو ذمہ دار متعلقہ ایس پی ہوگا۔
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?