ربڑی ملائی رول

intelligent086

TM Star
Nov 10, 2010
1,905
1,829
1,313
Lahore,Pakistan
ربڑی ملائی رول

اجزاء:دودھ1/2لیٹر،ڈبل روٹی کے سلائس چھ عدد،چینی ایک کپ،الائچی پائوڈر 1/2کھانے کا چمچ،خشک دودھ ایک کپ،کھویا ایک پائو،کٹے بادام اور پستے پچاس گرام،چاندی کے ورق حسبِ ضرورت،باریک کٹا ناریل پچاس گرام،کارن فلور ایک کھانے کا چمچ،مکھن پچاس گرام،چاکلیٹ چپس حسبِ ضرورت

ترکیب:پہلے دودھ میں چینی ڈال کر دھیمی آنچ پر پکا لیں۔جب دودھ گاڑھا ہو جائے تو اس میں خشک دودھ،کارن فلور اور تھوڑا الائچی پائوڈر ڈال کر مکس کر لیں۔اس کے بعد دوسرے برتن میں کھویا،الائچی،چاکلیٹ چپس،ناریل اور تھوڑے سے بادام پستے شامل کر لیں۔اب ڈبل روٹی کے سلائسز کے کنارے کاٹ کر اوپر مکھن لگائیں اور کھوئے کا آمیزہ ڈال کر رول کر لیں،پھر ایک ٹرے پر رکھ کر اوپر سے دودھ کا مکسچر ڈالیں اور بادام،پستے سے گارنش کرنے کے بعد فریج میں ٹھنڈا کر کے سرو کریں
 
Top
Forgot your password?