ذکر تیرا ہی تو ہر دم اے خدا کرتے رہیں

intelligent086

TM Star
Nov 10, 2010
4,164
4,141
1,313
Lahore,Pakistan


ذکر تیرا ہی تو ہر دم اے خدا کرتے رہیں
ہم پہ لازم ہے تیری حمد وثنا کرتے رہیں

تو ہی خالق ہے ہمارا اور رزاق بھی ہے تو
تیرے در پر ہی ہمیشہ ہم صدا کرتے رہیں

کچھ نہیں بنتا ہے یا رب تیری رحمت کے سوا
اس لیے تیرے کرم کی ہم دعا کرتے رہیں

ہاں وہی اک نام جومحبوب ہے تجھ کو بہت
ہم اسی اک نام پر یہ جاں فدا کرتے رہیں

سرخرو ہم ہونگے تب ہی میرے مولا حشر میں
شاملِ حالات گر تیری رضا کرتے رہیں

ہو گیا اپنا غلامانِ محمد ﷺ میں شمار
شکر رب ہم ہر گھڑی اور جابجا کرتے رہیں

ہے تمنا روزِ حشر گر نبیﷺ کا ساتھ ہو
تو زباں پر ورد ہم صلِ علیٰ ﷺ کرتے رہیں

ہو کے سجدہ ریز ہم بھی اپنے خالق کے حضور
حامدؔ اس کی نعمتوں کا حق ادا کرتے رہیں

حامدکرنارپوری






[/QUOTE]





 
Last edited:
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?