دیکھ سکتے ہو تو دیکھو۔۔

  • Work-from-home

intelligent086

Active Member
Nov 10, 2010
333
98
1,128
Lahore,Pakistan




دیکھ سکتے ہو تو دیکھو۔۔





دیکھ سکتے ہو تو دیکھو غور سے


ویرانیاںتاریخ کی


مقدونیہکی سمت جاتے راستوں پر دھول اڑتی ہے


مقدرکے سکندر جا چکے ہیں


قونیہ کی میخ کے چاروں طرف کنڈل بنائے


گھومتےقدموں کی چاپیں


ابک سی بے وقت لمحے کی صدائے جاں گزا ہیں


ابکسی درویش کی ایڑی میں دم باقی نہیں


روشن لکیریں بجھ چکی ہیں


محوہوتے جا ر ہے ہیں رقص کے سب سلسلے


بغدادپر چیلیں جھپٹتی ہیں


دمشق یدھات کے


پھلدار ہتھیاروں کی دھاریں کند ہیں


دیکھ سکتے ہو تو دیکھو


اب تمھارے خواب کی گہرائیوں میں


دل دھڑکنے کی بجائے


بسب ھری آنکھوں کے جنگل پھیلتے جاتے ہیں


کورنتھی ستونوں سے بنی کہنہ عمارت میں


نئی دنیا کے دھاری دار سانپوں کا بسیرا ہے


طلسم یغار میں


خفیہ خزانے کے پرانے آہنی صندوقچوں میں


سرخسکوں کی جگہ ڈالر بھرے ہیں


دیکھ سکتے ہو تو دیکھو غور سے


٭٭٭



 
Top