دورہ پاکستان: سینئر کے انکار کے بعد سری لنکن ون ڈے، ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
5,480
5,522
1,313
Lahore,Pakistan
دورہ پاکستان: سینئر کے انکار کے بعد سری لنکن ون ڈے، ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان


سری لنکا نے دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کر دیا، قیادت بھی نئے کھلاڑیوں کو سونپی گئی ہے۔


3 ٹی 20 اور 3 ہی ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے سری لنکا نے سکواڈز کا اعلان کر دیا، سینئر کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث ٹی 20 ٹیم میں 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ داسن شانکا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔


گرین شرٹس کیخلاف سری لنکن ون ڈے ٹیم کی قیادت لاہیرو تھریمانے کو دی گئی ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں سدیرا سمارا وکرما، اویشکا فرنینڈو، شہیان جے سوریا، ڈاسن شناکا، اینجیلو پریرا، منود بھانوکا، وانندو ہسورنگا، لکشمن سندیکان، نووان پرادیپ، کاسن راجیتھا اور اسورو یوڈانا شامل ہوں گے۔


لنکن ٹائیگرز کے ٹی ٹونٹی سکواڈ کے کپتان ڈاسن شناکا ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سدیرا سمارا وکرما، اویشکا فرنینڈو، شہیان جے سوریا، اوشنڈا فرنینڈو، اینجیلو پریرا، منود بھانوکا، وانندو ہسورنگا، لکشمن سندیکان، نووان پرادیپ، کاسن راجیتھا، لاہیرو کمارا، اسورو اڈانا، بھانوکا راجا پکسا شامل ہیں۔


ڈیموتھ کرونا رتنے، لیستھ مالنگا اور دیگر کھلاڑیوں اینجیلو میتھیوز، سورنگا لکمل، اکیلا دھننجایا، دنیش چندیمل، دھننجیا ڈی سلوا، کوشل پریرا، نیروشن ڈکویلا اور تھسارا پریرا نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا، کوشال مینڈس انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے اب سکواڈ میں کئی غیر معروف کرکٹرز کو بھی جگہ مل گئی ہے۔


متوقع دورے کے لیے ٹیم 25 ستمبر کو کراچی پہنچے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے27 ستمبر، دوسرا 29 اور تیسرا 2 اکتوبر کو نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹی ٹونٹی سیریز کے تینوں میچز لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہونگے۔ یہ میچز 5، 7 اور 9 اکتوبر کو شیڈول ہیں۔

 
  • Like
Reactions: maria_1

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
5,480
5,522
1,313
Lahore,Pakistan
اچھا اچھا تو نقصان پہنچا؟ پولیس ہماری شہید ہو گئی
ہمارے مہمان تھے انکی حفاظت کی ذمہ داری بھی ہماری تھی جہاں پر یہ سانحہ ہوا تھا اس سے متعلقہ تھانہ ، اے ایس پی آفس ، ایس پی آفس کتنی دور تھا ؟ پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے ، شہداء ہمارا اثاثہ ہیں
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?