History دریائے محبّت میں غرق ہونا

  • Work-from-home

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613
دریائے محبّت میں غرق ہونا

حضرت بابا فرید الدین گنج شکر رحمتہ اللّہ علیہ نے فرمایا کہ ایک مرتبہ پیر و مرشد حضرت قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اللّہ علیہ نے بیان کِیا کہ:
'' ایک دفعہ مجنوں نے سُنا کہ لیلیٰ خیرات دے رہی ہے تو مجنوں فوراً اُٹھا اور لکڑی کا پیالہ ہاتھ میں لے کر لیلیٰ کے دروازے پر پہنچ گیا۔لیلیٰ نے سب کو کچھ نہ کچھ دیا لیکن مجنوں کو کچھ نہ دیا اور اُٹھ کر اندر چلی گئی۔مجنوں نے ناچنا شروع کر دیا۔ '' لوگ طعنہ دینے لگے کہ یہ کیسا ناچ ہے؟ تجھے کچھ عطا نہیں ہُوا بلکہ لیلیٰ نے تو تیری طرف توجہ تک نہیں کی اور رقص کر رہا ہے۔مجنوں نے جواب دیا: '' چلو اس نے کچھ نہیں دیا،اتنا تو دیکھ لیا کہ یہ مجنوں ہے۔ ''
آپ رحمتہ اللّہ علیہ فرماتے ہیں کہ پیر و مرشد کی اِس بات کو سُن کر مجھ پر رقت طاری ہو گئی۔پیر و مرشد نے فرمایا کہ فرید الدین ( رحمتہ اللّہ علیہ ) اس بات کی قدر وہی جانتا ہے جو دریائے محبت میں غرق ہو اور اس کا رِزق عالمِ غیب سے مقرر ہو۔

قصص الاولیاء
 

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613
Refrence ki kitab main is ka tazkirah hai aakhir main dekh lain main ne refarence diya hua hai.
 
Top