خُدا اور خلقِ خُدا

  • Work-from-home

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
خُدا اور خلقِ خُدا
یہ خلقِ خُدا جو بکھرے ہوئےبے نام و نشاں پتوں کی طرحبے چین ہوا کے رستے میں گھبرائی ہوئی سی پھرتی ہےآنکھوں میں شکستہ خواب لئےسینے میں دلِ بے تاب لئےہونٹوں میں کراہیں ضبط کئےماتھے کے دریدہ صفحے پراک مہرِ ندامت ثبت کئے ٹھکرائی ہوئی سی پھرتی ہےاے اہلِ چشم اے اہلِ جفا!یہ طبل و علم یہ تاج و کلاہ و تختِ شہیاس وقت تمہارے ساتھ سہیتاریخ مگر یہ کہتی ہےاسی خلقِ خُدا کے ملبے سے اک گونج کہیں سے اُٹھتی ہےیہ دھرتی کروٹ لیتی ہے اور منظر بدلے جاتے ہیںیہ طبل و علم یہ تختِ شہی ، سب خلقِ خُدا کے ملبے کااک حصہ بنتے جاتے ہیںہر راج محل کے پہلو میں اک رستہ ایسا ہوتا ہےمقتل کی طرف جو کُھلتا ہے اور بن بتلائے آتا ہےتختوں کو خالی کرتا ہے اور قبریں بھرتا جاتا

__________________
 
  • Like
Reactions: ShahXu
Top