خوش قسمت لوگ جن پر اللہ کبھی ناراض نہ ہوگا

  • Work-from-home

saviou

Moderator
Aug 23, 2009
41,203
24,155
1,313
خوش قسمت لوگ جن پر اللہ کبھی ناراض نہ ہوگا

ابو سعید خدری رضی اللہ تعالٰی عنہ سے رویت ہے کہ رسول اللہ صلٰی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔البتہ اللہ تعالٰی فرمائے گا۔بہشتی لوگوں سے اےبہشتیو!سو وہ کہیں گے اے رب ہم حاضر ہیں خدمت میں اور سب بھلائی تیرے ہاتھوں میں ہے ۔پروردیگار فرمائے گا تم راضی ہوئے ؟وہ کہیں گے ہم کیسے راضی نہ ہوں گے۔ہم کو تو تونے وہ دیا اتنا اپنی مخلوق میں سے کسی کو نہیں دیا۔پروردیگار فرمائے گا کیا میں تم کو اس سے بھی عمدہ کوئی چیز دوں؟ وہ کہیں گے اے رب! اس سے عمدہ کونسی چیز ہے۔؟
پروردیگار فرمائے گا میں نے تم پر اپنی رضا مندی اُتاری اب میں اس کے بعد تم پر کبھی غصہ نہیں ہوں گا۔

یا اللہ ہم سب کو اس قابل بنا کہ ہم سب انھیں لوگوں میں شامل ہو جایئں۔آمین

حدیث نمبر7140 صحیح مسلم
 
Top