خود کو لگا لی گئی ہے آگ

  • Work-from-home

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613


خود کو لگا لی گئی ہے آگ

یادوں کے ساتھ سینے میں پالی گئی ہے آگ
ہم جانتے ہیں کیسے سنبھالی گئی ہے آگ

رخصت کِیا اُسے بڑی دریا دلی کے ساتھ
جاتے ہی اس کے خود کو لگا لی گئی ہے آگ

دل کی طرح چراغ بھی بجھنے نہیں دیا
سورج کے ڈوبتے ہی جلالی گئی ہے آگ

لوگوں نے پھونک ڈالے شجر سارے شہر کے
اب کے گھروں کی سمت اچھالی گئی ہے آگ

اس نے ضمیر بیچ کے دولت سمیٹ لی
اجرت میں عمر بھر کی کما لی گئی ہے آگ

وہ خوف ہےکہ خود کو بچانے کے واسطے
اپنے ہی اردگرد جلا لی گئی ہے آگ
 
  • Like
Reactions: Seemab_khan
Top