خود اعتمادی لے ڈوبی، لنکن ’نوآموز‘ ٹیم ٹی ٹونٹی سیریز میں فاتح

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
7,295
7,274
1,313
Lahore,Pakistan
خود اعتمادی لے ڈوبی، لنکن ’نوآموز‘ ٹیم ٹی ٹونٹی سیریز میں فاتح
116710

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی ٹونٹی سیریز میں سری لنکا کی ’نوآموز‘ ٹیم نے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر ہرا دیا۔ مہمان ٹیم نے 183 سکور کا ٹارگٹ دیا۔ راجا پاکسا نے جارحانہ 77 سکور بنائے، پاکستانی باؤلر بے بسی کی تصویر بنے رہے، ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس ٹیم 147 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ عماد وسیم نے 47 سکور کی باری کھیلی۔ سینئر کھلاڑی ڈبل فیگر اننگز نہ کھیل سکے۔ مہمان ٹیم نے میچ 35 رنز سے جیت لیا۔ پردیپ نے 4 ، ڈی سلوا نے3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی اننگز۔۔۔۔۔۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور فخر زمان نے کیا۔ قومی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا، فخر زمان 4 گیندوں پر 6 رنز بنا کر غیر ذمہ دارانہ انداز میں کھیلتے ہوئے راجیتھا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ 11 کے مجموعی سکور پر بابر اعظم 10گیندوں پر 3 رنز بنا کر نوان پردیپ کی شاندار گیند پر بولڈ ہوئے۔قومی ٹیم کے لیے ساتواں اوور کافی مشکل ثابت ہوئے، اس اوور میں ہاسارنگا ڈی سلوا نے 4 گیندوں پر تین اہم کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین احمد شہزاد تھے، جنہوں نے 16 گیندوں پر 13 رنز بنائے، ڈی سلوا کی آسان گیند پر لاپرواہی کرتے ہوئے جلد بازی میں بولڈ ہو گئے۔عمر اکمل پہلے ہی گیند پر صفر پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اس سیریز میں مڈل آرڈر بیٹسمین دوسری مرتبہ گولڈن ڈک آؤٹ ہوئے۔ اس طرح عمر اکمل ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بیٹسمین بن گئے ہیں، وہ محدود طرز کی بیٹنگ میں 10 بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں، سری لنکا کے دلشان بھی 10 بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ کپتان سرفراز احمد نے 26 رنز بنائے اور ڈی سلوا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔قومی ٹیم کو چھٹا نقصان پر عماد وسیم کی شکل میں اٹھانا پڑا، جب بائیں ہاتھ کے آل راؤنڈ بیٹسمین 28 گیندوں پر 47 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اوڈانا نے وکٹ حاصل کی۔ عماد وسیم اور آصف علی کے درمیان 75 رنز کی شراکت داری بنی۔وہاب ریاض 7 سکور بنا کر نوان پردیپ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ بھانوکا نے کیچ تھاما۔ آٹھویں وکٹ شاداب خان کی گری جو صفر پر اوڈان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ نویں وکٹ محمد آصف کی گری جو 25 رنز بنا کرنوان پردیپ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔



قومی ٹیم بیس اوور بھی مکمل نہ کھیل سکی اور 147 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ پردیپ نے 4 جبکہ ہاسارنگا ڈی سلوا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکن اننگز۔۔۔۔۔۔

اس سے قبل سری لنکن ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز گوناتھیکلے اور فرنینڈو نے کیا تاہم اس بار تیسرے اوور میں پاکستانی سپنر عماد وسیم نے گوناتھیکلے کو پویلین بھیج دیا، لیفٹ ہینڈ بیٹسمین نے 10 گیندوں پر 15 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کیچ تھاما، اویشکا فرنینڈو احمد شاداب خان کی شاندار تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 10 گیندوں پر 8 رنز بنائے۔

جے سوریا نے بھی 28 گیندوں پر جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 34 رنز بنائے، ان کی اس اننگز میں 4 چوکے شامل تھے، بیٹسمین آصف علی کی گیند پر رن آؤٹ ہو گئے۔

چوتھی وکٹ راجا پاکسا کی گری، بیٹسمین نے گرین شرٹس کی بیٹنگ کا بھرکس نکال دیا اور 48 گیندوں پر 77 رنز بنائے، ان کی اس اننگز میں 4 چوکے اور چھ چھکے شامل تھے۔ بھانوکا بھی صفر پر رن آؤٹ ہوئے۔

اوڈانا نے 8 رنز بنائے جبکہ مہمان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ عماد وسیم، وہاب ریاض اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ محمد عامر اور پہلے میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے محمد حسنین وکٹ نہ لے سکے۔

سری لنکن ٹیم گوناتھیکلے، فرنینڈو، جے سوریا، پاکسا، بھانوکا، کپتان شناکا،سنداکن، اوڈانا، ہاسارنگے، راجیتھا، نوان پردیپ پر مشتمل تھی۔

گرین شرٹس کی ٹیم فخرزمان، احمد شہزاد، بابر اعظم، عمر اکمل، سرفراز احمد، آصف علی، عماد وسیم، وہاب ریاض، شاداب خان، محمد عامر، محمد حسنین پر مشتمل تھی۔

 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?