خاموشی بات کرتی ہے 

  • Work-from-home

Anaas

Newbie
Aug 11, 2011
3
0
0
خاموشی بات کرتی ہے 
کہتے ہیں کہ شور لہروں کی عادت ہوتی ہے ۔ تو خاموشی چٹان کی طاقت،، اگر آپ خاموشی کے ساتھ رہنا سیکھ جائیں تو یہ ساتھ آپ کو کبھی اپنی ذات میں تنہا نہیں کرتا۔۔۔ کبھی آنکھیں موند کر اس کی موجودگی کا احساس کر کے دیکھیں تو بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ خود ہی اپنے احساسات کو زبان دیتی ہے۔ اس کی اپنی ایک زبان ہے اور جب یہ بولنا شروع کرتی ہے تو آپ کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہے اور آپ چاہ کے بھی اس سے باہر نہیں نکل پاتے۔۔۔
کبھی چوڑیوں کی چھنکار میں اور کبھی پائل کی کھنک میں چپکے سے یہ کچھ گنگناتی جاتی ہے۔۔اور کبھی خزاں میں پارک میں پھیلے سوکھے پتوں پر تنہا چلتے ہوئے یہی خاموشی ہمارے ساتھ چلتی ہے اور ہمیں احساس دلاتی ہے کہ ہم تنہا نہیں ، خاموشی، خاموشی کے ساتھ ہماری ہمسفر ہے۔
میں اکثر اپنے آپ کو چار دیواری میں قید محسوس کرتی ہوں ایسا لگتا ہے کہ باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ، کوئی روشنی نہیں، بس کسی زندان میں قید ہوں،،، تب یہی خاموشی تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند آکے اپنے ہونے کا احساس دلاتی ہے اور کہتی ہے کہ "میں ہوں ناں" ۔۔۔۔ میرا ہاتھ تھام کرمیرے احساسات کو جگاتے ہوئے اور میرے ہونے کا یقیں دلاتی مجھے اس زندان سے نکالتی ہے۔۔
میرے چاروں طرف پھیلی یہ خاموشی اپنے پر پھیلائے اس انتظار میں بیٹھی رہتی ہے کہ میں کب تنہا ہوں اور یہ اپنی باتوں سے مجھے بہلائے، مسکرائے، گنگنائے اور میں اس کی کھلکھلاہٹ میں کھو کر اور اس کے ساتھ بے معنی باتیں کرتے ہوئے اپنے ارد گرد سے بےنیاز ہو جاوں۔۔ کبھی بات کر کے دیکھیے گا اس سے، کیسے آپ کے احساسات کو یہ خود ہی لفظوں میں ڈھال لے گی
بس یہی ہوں میں اور میری ہمسفر میری خاموشی۔

 

Qalandar

Active Member
Aug 8, 2011
323
477
63
37
بہت پیاری بات لکھی ہے۔
آج کل تو نیند بھی بات کرتی ہے، خاموشی میں تو پھر بھی انسان جاگتا ہے۔
 
Top