حضرت شاہین اقبال اثرؔصاحب دامت برکا

  • Work-from-home
Jun 21, 2010
91
44
0
45
اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے


ہیں یوں تو بیشمار، ریاضت کے راستے
پر مستند وہی ہیں شریعت کے راستے
پہنچیں خدا تلک جو محبت کے راستے
نقشِ قدم نبیﷺ کے ہیں جنت کے راستے
اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے
عشاق اب بھی کیفِ مسلسل کا جام لیں
گر سنتِ رسولﷺ کو مضبوط تھام لیں
دینے لگیں صدائیں سعادت کے راستے
نقشِ قدم نبیﷺ کے ہیں جنت کے راستے
اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے
مٹ جائیں دارِ فانی کے رنج و الم بھی آج
کرلیں مجاہدہ جو رہِ حق میں ہم بھی آج
کھل جائیں بیشمار ہدایت کے راستے
نقشِ قدم نبیﷺ کے ہیں جنت کے راستے
اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے
قلب و نظر بچائیے داڑھی بڑھائیے
ٹخنوں سے اپنے پائنچے اوپر اٹھائے
خوش کیجئے نبیﷺ کو اطاعت کے راستے
نقشِ قدم نبیﷺ کے ہیں جنت کے راستے
اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے
دی ہے خدائے پاک نے خود اس کی اطلاع
محبوبِ حق بناتی ہے سنت کی اتباع
ملتا ہے مولیٰ، عشقِ رسالت کے راستے
نقشِ قدم نبیﷺ کے ہیں جنت کے راستے
اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے
اپناتے ہیں جو سیرتِ خیرالنامﷺ لوگ
کرتے ہیں سنتوں کا جہاں اہتمام لوگ
ازخود ہی بند ہوتے ہیں بدعت کے راستے
نقشِ قدم نبیﷺ کے ہیں جنت کے راستے
اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے
شیطان اور نفس کی راہوں کو چھوڑ دیں
یعنی ہم آج بھی جو گناہوں کو چھوڑ دیں
ہم پر کھلے ہوئے ہیں ولایت کے راستے
نقشِ قدم نبیﷺ کے ہیں جنت کے راستے
اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے
گر چاہتے ہیں دل میں خدا کو بسایئے
مرشد کی مان لیجے نگاہیں بچایئے
جاتا ہے دل، نظر کی خیانت کے راستے
نقشِ قدم نبیﷺ کے ہیں جنت کے راستے
اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے
دنیا کی ہر برائی سے دامن جھٹک گئے
اک جست ہی میں سالکیں مولیٰ تلک گئے
مرشد نے وہ بتائے سہولت کے راستے
نقشِ قدم نبیﷺ کے ہیں جنت کے راستے
اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے
 
  • Like
Reactions: nrbhayo
Top