حضرت آدم علیہ السلام کی وفات اور حضرت شیت علیہ السلام کووصیت

  • Work-from-home

Bela

~*~A|!c3 in w0nd3r|@nd~*~
Active Member
Feb 4, 2010
5,975
3,851
1,113
Madrid, Spain
جب حضرت آدم علیہ السلام ہابیل کی مصیبت میں بیقرار رہتے تھے تب اللہ پاک نے حضرت جبرائیلؑ کو ان کی تسلی کے واسطے بھیجا انہوں نے حضرت آدم علیہ السلام کو بحکمِ خدا بتایا کہ اللہ پاک انہیں ایک فرزند رشید عنایت کریگا ۔ جسکی نسل سے پیغمبر پیدا ہونگے چنانچہ ہابیل کے مرنے کے پانچ سال بعد حضرت آدم علیہ السلام کے ہاں فرزند پیدا ہوا جسکا نام "شیت" رکھا اسکا مطلب ہے " اللہ کا دیا ہوا تحفہ" ۔ یہ نام رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ ہابیل کے قتل ہونے کے بعد اللہ پاک نے انکو شیت عطا فرمایا۔
جب حضرت آدم علیہ السلام کی وفات کا وقت قریب آیا تو انہوں نے اپنے بیٹوں سے فرمایا: " بیٹو! میرا جنت کے پھل کھانے کو جی چاہ رہا ہے" وہ تلاش کے لئے نکل کھڑے ہوۓ انہیں سامنے سے فرشتے آتے ملے جن کے پاس حضرت آدم علیہ السلام کا کفن اور خوشبو تھی اور ان کے پاس کلہاڑے، اور ٹوکریاں بھی تھیں۔ انہوں نے کہا: " آدم کے بیٹو تمہیں کس چیز کی تلاش ہے؟" انہوں نے کہا کہ ہمارے والد بیمار ہیں اور جنت کے میوے کھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ فرشتوں کے کہا کہ واپس چلے جاؤ تمہارے والد فوت ہونے والے ہیں۔ اور جب فرشتے حضرت آدم علیہ السلام کی روح قبض کرنے آۓ تو حوا علیہ السلام نے انہیں دیکھ کر پہچان لیا وہ حضرت آدم علیہ السلام سے چمٹ گئیں ۔ حضرت آدم علیہ السلام نے فرمایا مجھ سے الگ ہو جاؤ پہلے بھی مجھے تمہارے ذریعے سے ہی مصیبت پہنچی تھی مجھے میرے رب کے فرشتوں کیساتھ دینے دو۔ فرشتوں نے انکی روح قبض کی، غسل دیا، کفن پہنایا ، خوشبو لگائی آپؑ کی قبر کھودی اور لحد تیار کی۔ پھر انہوں نے حضرت آدم علیہ السلام کی نمازِ جنازہ ادا کی ، پھر انہیں قبر میں رکھ کر اوپر سے مٹی ڈال دی ۔ پھر کہا "آدم کے بیٹو! تمہارے لئے یہی طریقہ ہے۔" (مسند احمد)​
حضرت آدم علیہ السلام کہاں دفن ہوۓ اسمیں اختلاف ہے،مشہور ہے کہ انہیں ہندوستان کے پاس سری لنکا میں دفن کیا گیا، ایک قول یہ ہے کہ مکہ مکرمہ میں جبل ابی قبیس دفن کیا گیا ۔ یہ بھی کہتے ہیں کہ حضرت نوح علیہ السلام نے طوفان کے موقع پر انکی اور حضرت حواؑ کی میتوں کو ایک تابوت میں ڈال کر کشتی میں رکھ لیا تھا اور پھر طوفان کے بعد انہیں بیت المقدس میں دفن کر دیا۔ (تاریخ طیریٰ)​
حضرت آدم علیہ السلام نے اپنے بیٹوں کو وصیت کی کہ شیت (علیہ السلام) میرا قائم مقام رہے گا تم سب اسکی فرمانبرداری کیجئیو اور اس پر ایمان لائیو ، سب نے اقرار کیا اور پھر حضرت آدم علیہ السلام کی وفات کےبعد حضرت شیت علیہ السلام نے ان کے کام یعنی رشد و ہدایت اور تبلیغ کی ذمہ داری اٹھائی۔​
حضرت شیت علیہ السلام کے زمانے میں بنی آدمؑ دو قسم کے تھے بعض وہ جو انکی تباعت کرتے تھے اور بعض قابیل کی اولاد کی تابعداری مین مشغول تھے پھر حضرت شیت علیہ السلام کی نصیحت سے کچھ تو راہِ راست پر آۓ اور بعض بد ستور نافرمانی میں قائم رہے۔​
حضرت شیت علیہ السلام کی نصیحتوں میں سے کچھ یہ ہیں کہ مومنِ حقیقی وہ ہے جس میں یہ خصلتیں ہوں:​
اول خدا کو پہچاننا​
نیک،بد کو جاننا​
بادشاہِ وقت کا حکم بجا لانا​
ماں باپ کا حق پہچاننا اور انکی خدمت کرنا​
صلہ رحمی یعنی لوگوں سے نیکی اور محبت کرنا​
غصے کو حد سے نہ بڑھانا​
محتاجوں اور مسکینوں کو صدقہ دینا اور رحم کرنا​
گناہوں سے پرہیز​
مصیبتوں میں صبر​
شکر الہٰی​
حضرت شیت علیہ السلام کی وفات کا وقت آیا تو انہوں نے اپنے بیٹے "انوش" کے حق میں وصیت کی۔ چنانچہ انہوں نے منصب سنبھالا، انکے بیٹے "قینن" پھر انکے بیٹے "مہلاییل" نے یہ منصب سنبھالا۔ انکے بارے مین اہلِ فارس کا کہنا ہے کہ وہ ہفت اقلیم کے بادشاہ تھے۔ سب سے پہلے انہوں نے درخت کاٹے، شہر بساۓ اور بڑے بڑے قلعے تعمیر کئے۔ وہ کہتے ہیں کہ بابل اور سوس (ایران) کے شہر انہوں نے تعمیر کئے۔ انکی وفات پر انکے بیٹے "یرد" نے انکا منصب سنبھالا۔ انہوں نے اپنی وفات کے وقت اپنے بیٹے "خنوخ" کے حق میں وصیت کی۔ مشہور قول کے مطابق انہی کو " ادریس علیہ السلام" کہا جاتا ہے۔​
بحوالہ قصص الانبیاء​
 
  • Like
Reactions: ROHAAN and Star24
Top