جو تم نے ٹھان ہی لی ہے

  • Work-from-home

Brilliant_Boy

ıllıllı now yoυ ѕee мe ıllıllı
TM Star
Feb 24, 2014
3,688
1,402
413
Islamabad
جو تم نے ٹھان ہي لي ہے
ہمارے دل سے نکلو گے
تو اتنا جان لو پيارے
سمندر سامنے ہوگا اگر ساحل سے نکلو گے
ستارے جن کي آنکھوں نے
ہميں اک ساتھ ديکھا تھا
گواہي دينے آئيں گے
پرانےکاغذوں کي بالکوني سے بہت لفظ جھانکيں گے
تمہيں واپس بلائيں گے
کئي وعدے فسادي قرض خواہوں کي طرح رستے ميں
روکيں گے تمھيں دامن سے پکڑیں گے
تمہاري جان کھائيں گے
چھپا کر کس طرح چہرہ بھري محفل سے نکلو گے
ذرا پھر سوچ لو جاناں
نکل تو جائو گے شايد
مگر مشکل سے نکلو گے
 
  • Like
Reactions: sikander1111
Top