جل تو جلا تو یہ بلا ٹال تو ۔۔۔۔

  • Work-from-home

Mahen

Alhamdulillah
VIP
Jun 9, 2012
21,845
16,877
1,313
laнore
ٹک ٹک ٹک
ٹھک ٹھک ٹھا ٹھا ٹھک
ارے خالہ دروجّہ اب کھول بھی دے
خالہ دروازہ کھولتے ہوئے۔ یاسلام یاسلام یاسلام
ردا جواب میں وعلیکم سلام وعلیکم سلام وعلیکم سلام
ارے کمبختی ماری یہ میں تجھے سلام نہی کررہی۔
یہ تو اپنے فاروق ستار بھائی نے الطاف بھائی کے لئے ورد پڑھنے کو کہا تھا۔ بس اٹھتے بیٹھتے اب تو زبان پر یہ ایسے چڑھ گیا ہے کہ نا پوچھو کل کیا ہوا۔
ارے خالہ کیا ہوا۔ ردا نے حیران ہوتے ہوئے پوچھا۔
بٹیا کل میں سبزی لینے گئی ۔ وہاں بینگن کو دیکھا تو ایک دم الطاف بھائی کا پُر نور چہرہ میری آنکھوں کے سامنے آگیا۔ پھر کیا تھا۔ میری نظر بینگنوں پر اور زبان پر یا سلام یا سلام۔
وہ تو اس وقت مجھے جھٹکا لگا جب سبزی والے نے زور سے کہا مائی معاف کر۔
بس پھر کیا تھا۔ میں نے اسے کھری کھری سنائیں۔ تم نے مجھے فقیرنی سمجھا۔
اور سُنو پھر کیا ہوا۔ سبزی والا اپنے چھوٹے کو کہتا ہے ۔ پاگل ہوگئی ہے ۔ اس کے پاس تو ایک بینگن خریدنے کے پیسے نہی ہونگے اور خامخواہ رئس زادی بن رہی ہے ۔
بس بٹیا میرا تو پھر خون کھول گیا۔ میں نے اسے کہا تول یہ سارے بینگن۔
ریڑھی پر ایک بینگن نہی چھوڑا میں نے ۔ ہاتھ ملتا رہ گیا وہ۔ حیران پریشان کرکے رکھ دیا میں نے اسے ۔
تو خالہ پھر وہ سارے بینگن؟ کیا کیا ان کا۔ سب پکا لئے ؟
ارے بٹیا۔ فکر کاہے کی ۔ تیری خالہ کوکنگ کی ماہر ہے ۔ میں نے توپھر بینگن کی کوئی ڈش نہی چھوڑی۔ بینگن کا بھرتہ۔ بینگن کے پراٹھے ، بینگن پلاو، بینگن کا حلواہ بھی بنا ڈالا۔
بینگن کا حلوا۔ ردا نے حیران ہو کر پوچھا۔
ارے بٹیا چینی جس میں ڈال لو۔ حلوا بن ہی جاتا ہے ۔
ابھی تجھے چائے کے ساتھ پیش کرتی ہوں۔
خالہ ایک بات تو بتا۔
ہاں پوچھ۔
خالہ یہ الطاف بھائی کے گھر سے جو سونا ہیرے جواہرات ، اور کروڑوں کا کیش پولیس لے کر گئی ہے ۔ یہ الطاف بھائی کے پاس اتنی دولت آئی کہاں سے ؟ اور جائداد جو ان کے نام نکلی ۔
نا الطاف بھائی کا کوئی کاروبار نا وہ کسی کے ملازم ۔ تو یہ سب کیا ہے خالہ ؟
خالہ مجھے تو یہ سارا پیسہ ہم کارکنوں کا وہ چندا لگتا ہے جو ہم سے عوام کی فلاح بہبود کے لئے بٹورا گیا۔ خالہ کبھی حساب لگایا ہے ۔ پچھلے تیس سال میں تو نے کتنا چندا دیا ؟
ارے بٹیا۔ ہر مہینے ایک ہزار دے رہی ہوں۔ تو حساب تو لگا زرا تیس سال کا۔
خالہ بس رہنے دیں۔ کوئی فائدہ نہی ۔ دل دکھے گا۔ لیکن سوچنے کی بات ہے ۔ ہمیں اس سے کیا ملا۔ اس پارٹی کے نام سب کچھ کر دیا۔ اپنا سکھ چین۔ اپنے پیارے جان سے گئے۔ ہمارے حالات بد سے بدتر ہو گئے۔ اور ہمارا لیڈر ہنڈا 70 سے اربوں کا مالک بن گیا۔
خالہ بس میں تو یہ پارٹی چھوڑ رہی ہوں۔ چاہے اس غداری پر میری بوری بن جائے۔ مجھ سے اب یہ سب برداشت نہی ہوتا۔
ارے کمبختی ماری پاگل ہو گئی ہے کیا۔ کیوں خودکشی پر تلی ہوئی ہے ۔
دیکھا خالہ ۔ سچ نکل گیا آج آپ کے منہ سے۔ ہماری حیثیت کیا ہے ۔ سچ میں لوگ تعنہ دیتے ہیں۔
جو قائد کا غدار ہے وہ موت کا حق دار ہے ۔
بات تو تیری سچ ہے ۔ لیکن بٹیا اب ہم کر بھی کیا سکتے ہیں۔
خالہ اس کا حل تو ایک ہی ہے ۔
وہ کیا بٹیا ؟
جب تک الطاف بھائی زندہ ہیں ہم لوگ زندہ لاش بن کر جیتے رہیں گے۔
خالہ اگر ہم یاسلام کی جگہ ۔ جل تو جلا تو یہ بلا ٹال تو پڑھیں توشائد رب ہماری سن لے ۔ کیا خیال ہے ؟
لیکن بٹیا وہ جو میں نے لاکھوں یا سلام پڑھے ہیں ان کیا بنے گا ؟
ارے خالہ اس کی فکر نا کریں۔ جہالت میں جو کچھ ہو گیا سو ہوگیا۔ انسان اپنا عمل اپنی نیت ٹھیک کرلے تو اللہ پرانی غلطیاں معاف کردیتے ہیں۔
اچھا خالہ میں چلتی ہوں۔ دیر ہو رہی ہے ۔
ایک منٹ رُک میں تیرے لئے کچھ لاتی ہوں۔
جل تو جلا تو یہ بلا ٹال تو۔ جل تو جلا تو یہ بلا ٹال تو۔
ارے خالہ یہ تھیلی میں کیا ہے جس پر آپ یہ پڑھ رہی ہیں۔
ارے بٹیا یہ 10کلو بینگن بچ گئے تھے۔ تو پکا لینا۔
ردا نے دروازے سے باہر نکلتے ہیں ہی بینگنوں کی تھیلی کو نالی میں پھینکتے ہوئے جل تو جلا تو یہ بلا ٹال تو کا ورد شروع کردیا۔
----------------x-------------------
 
Shiraz-Khan

Super Magic Jori
Hot Shot
Oct 27, 2012
18,264
15,551

beshak koi hamarey threads like na karey bt hum tu kareingey :p
 
Top