جب مسلمان مارے جاتے ہیں تو کیا عالمی برادری کی انسانیت مر جاتی ہے؟ وزیراعظم

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
7,345
7,422
1,313
Lahore,Pakistan
جب مسلمان مارے جاتے ہیں تو کیا عالمی برادری کی انسانیت مر جاتی ہے؟ وزیراعظم
115832

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ جب مسلمان مارے جاتے ہیں تو کیا عالمی برادری کی انسانیت مر جاتی ہے؟


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک اہم بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے کرفیو کا آج بتیسواں واں دن ہے۔ بھارتی فوج محاصرے میں کشمیریوں کو شہید اور زخمی کر رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ادویات ناپید ہو چکی ہیں جبکہ مواصلاتی بلیک آؤٹ سے کشمیری اپنوں اور دنیا سے کٹ چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں لکھا کہ دنیا بھارتی مظالم پر کیوں خاموش ہے؟ جب مسلمان مارے جاتے ہیں تو کیا عالمی برادری کی انسانیت مر جاتی ہے؟ دنیا کے 1.3 ارب مسلمانوں کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے؟ دنیا ان مظالم سے بے خبر نہیں رہ سکتی جیسے 1938ء میں میونخ میں ہوا تھا۔
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?