تِرے ساتھ گزاری ہُوئی شام

  • Work-from-home

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613

تِرے ساتھ گزاری ہُوئی شام

دے اُٹھی لَو جو تِرے ساتھ گزاری ہُوئی شام
حُجرہ ء جاں کی ہر اِک چیز پہ طاری ہُوئی شام

عُمر بھر دھوپ لپیٹے رہے اپنے تن پر
ہم سے پہنی نہ گئی ' اُس کی اُتاری ہُوئی شام

پہلے تو مجھ سے مِری ذات کا مطلب پوچھا
اَور پھر اپنے ہی احساس سے عاری ہُوئی شام

اَے جنُوں ! پوچھ ' اِسی لمحہ ء موجُود سے پوچھ
لَمس یہ کس نے اُٹھایا ہے کہ بھاری ہُوئی شام

دو ہی کردار نمایاں ہیں کہانی میں مِری
بے کراں دشت ہُوا مَیں ' تَو شکاری ہُوئی شام

اِس طرف دشت ِ بدن میں کوئی سورج ڈوبا
اُس طرف سینہ ء افلاک سے جاری ہُوئی شام

مَیں نَسیں کاٹ کے سورج میں اُتر ہی جاتا
پَر خیال آیا تِرا ' ہِجر کی ماری ہُوئی شام !

ہم نے ہر شے میں اُترتے ہُوئے دیکھا خود کو
یاد آئی جو تِرے قُرب پہ واری ہُوئی شام
 
Aaylaaaaa

priNcess
TM Star
Sep 25, 2014
4,096
2,430
1,313
kohkaaf

Bht allaaaaaaa
 
Top