News بیان دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کو ظاہر کرتا ہے

  • Work-from-home

Brilliant_Boy

ıllıllı now yoυ ѕee мe ıllıllı
TM Star
Feb 24, 2014
3,688
1,402
413
Islamabad


ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے بھارتی وزیر دفاع کا بیان پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے تشویش کا باعث ہے


پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کے پاکستان میں دہشت گردی کرنے کے بیان سے اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ ملک میں جاری شدت پسندی میں بھارت ملوث ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وار یریفنگ میں بھارت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا ہے۔

’را پاکستان میں دہشت گردی کو شہ دے رہی ہے‘

’دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دہشت گردوں کا استعمال کرنا چاہیے‘

’بھارت سے بہتر تعلقات کی خواہش کاجواب نفی میں ملا‘

بھارت کے وزیر دفاع نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ بھارت میں دہشت گردی کرنے والے ممالک کو دہشت گردی کے ذریعے جواب دینا چاہیے۔ پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے اس بیان بھرپور مذمت کی تھی۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے بھارتی وزیر دفاع کا بیان پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 50 ہزار سے زائد جانیں گنوائیں ہیں اور اُسے اربوں ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کو پاکستان کے ایوان بالاِ یعنی سینیٹ کی دفاعی امور کی کمیٹی نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر مذمتی قراردار منظور کی تھی اور کہا تھا کہ بھارت نے اس بیان کے ذریعے تسلیم کیا ہے کہ وہ ’ریاستی دہشت گردی کی پالیسی‘ کی عمل پیرا ہے۔

بریفنگ کے دوارن بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر دفتر خارجہ کے ترجمان سے کئی سوالات کیے گئے۔

دہشت گردی میں بھارت ملوث
بھارت میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے بارے میں بھارتی وزیر دفاع کا بیان ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے خدشات کو تقویت دیتا ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ
ترجمان نے کہا کہ ’بھارت میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے بارے میں بھارتی وزیر دفاع کا بیان ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے خدشات کو تقویت دیتا ہے۔‘

ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ’بھارتی ذرائع ابلاغ میں پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف چلنے والی مہم سے پاکستان بخوبی آگاہ ہے اور یہ مثبت اقدام نہیں ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری پاکستان سمیت خطے کے تمام ممالک کے مفاد میں ہے۔

بھارت سے تعلقات کی بہتری کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ ’پاکستان بھارت سمیت خطے کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔‘

واضع رہے کہ پاکستان کے عسکری حکام کے ساتھ کور کمانڈرز کے اجلاس میں بھی کہا گیا تھا کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ ملوث ہے۔
 
Top