بڑا ڈاکو

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
7,571
7,584
1,313
Lahore,Pakistan
بڑا ڈاکو
سکندر کے سامنے ایک ڈاکو پیش کیا گیا۔ سکندر نے کہا’’تمہیں ڈاکو کا پیشہ اختیار کرتے ہوئے شرم محسوس نہیں ہوتی‘ اور رحم نہیں آتا۔‘‘ ڈاکو نے جواب دیا’’ سنئے ‘ میں جو کام چھوٹے پیمانے پر کرتا ہوں آپ اسے وسیع پیمانے پر سر انجام دیتے ہیں۔ میر ے ساتھیوں کی تعدادگنتی کی ہوتی ہے‘ اس لیے ہمیں ڈاکو کا خطاب ملتا ہے‘ آپ کے ہمراہ ٹڈی دل لشکر ہوتا ہے۔ وہ شاہی فوج کہلاتا ہے۔ میرے کام کو ڈاکہ زنی اور آپ کے کام کو فتوحات کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ میں ایک آدھ گائوں کو لوٹتا ہوں۔ لیکن آپ کی تاخت و تاراج اور لوٹ کھسوٹ کا نشانہ تو سینکڑوں سلطنتیں بن چکی ہیں اور بننے والی ہیں۔ اس لیے آپ بڑے ڈاکو ہیں اور میں چھوٹا ڈاکو۔‘‘
 

maria_1

TM Star
Jul 7, 2019
3,773
3,875
213
سکندرِاعظم ،آصف علی زرداری، میاں نواز شریف آدھی سے زیادہ کابینہ بڑے بڑے لوگ اور بڑے بڑے ڈاکے
 
  • Like
Reactions: intelligent086

Zunaira_Gul

*GUL*
TM Star
May 16, 2017
2,482
1,680
363
کسی ڈاکو کے لیے کسی حکمران کی فتوحات کو ڈاکہ زنی سے تشبیہہ دینا مجھے تو درست نہیں لگتا
کیوں کہ کسی ملک کو فتح کرنا الگ چیز ہے
ہاں البتہ آج کل کے کرپٹ حکمرانوں پر یہ بات درست ثابت ہوتی ہے
 

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
7,571
7,584
1,313
Lahore,Pakistan
کسی ڈاکو کے لیے کسی حکمران کی فتوحات کو ڈاکہ زنی سے تشبیہہ دینا مجھے تو درست نہیں لگتا
کیوں کہ کسی ملک کو فتح کرنا الگ چیز ہے
ہاں البتہ آج کل کے کرپٹ حکمرانوں پر یہ بات درست ثابت ہوتی ہے
سکندر نے کوئی باقاعدہ حکومت قائم نہیں کی تھی فتوحات کے بعد انہی حالات میں چھوڑ کر واپس چلا گیا تھا عرصہ دراز تک یہ خطہ بد امنی اور باہمی جنگ و جدل کا شکار رہا
 

Zunaira_Gul

*GUL*
TM Star
May 16, 2017
2,482
1,680
363
سکندر نے کوئی باقاعدہ حکومت قائم نہیں کی تھی فتوحات کے بعد انہی حالات میں چھوڑ کر واپس چلا گیا تھا عرصہ دراز تک یہ خطہ بد امنی اور باہمی جنگ و جدل کا شکار رہا
پھر بھی مجھے ایک فاتح کو ڈاکو سے تشبیہہ نہیں دینا
یہی رائے سندھ کے لوگ محمد بن قاسم کے بارے میں رکھتے تھے
 

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
7,571
7,584
1,313
Lahore,Pakistan
پھر بھی مجھے ایک فاتح کو ڈاکو سے تشبیہہ نہیں دینا
یہی رائے سندھ کے لوگ محمد بن قاسم کے بارے میں رکھتے تھے
مسلمان فاتحین کے بارے میں غیر مسلموں کی آراء میں ہمارے لبرل مسلمان بھی ہاں میں ہاں ملا رہے ہوتے ہیں کیونکہ انہوں نے مسلم فاتحین کو غیر مسلموں کی نظر سے دیکھا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?