پل بھر میں دلہن کی کیفیت کیوں بدل گئی?

  • Work-from-home

Blue-Black

chai-mein-biscuit
TM Star
May 27, 2014
1,921
607
1,213
KARACHI
اللہ پر توکل اور بھروسہ

دلہن نے گھر میں داخل ہوتے ہی تنقیدی نظروں سے گھر کا معائنہ کیا
چہرہ پر کسی قسم کا تاثر نہیں تھا
گھر کیا تھا
ایک کچی چہاردیواری تھی
جس میں کچی پکی اینٹوں کو جوڑ کر ایک چھوٹا سا کمرہ نما بنا لیا گیا
چھت کھجور کے پتوں کی تھی جس سے چھن چھن کر روشنی کمرے میں آرہی تھی
کمرے میں کوئی کھڑکی نہیں تھی
دیوار کو کاٹ کر کمرے کا ایک مدخل بنا لیا گیا تھا
کمرے کے فرش پر کھجور کے پتوں کا ایک گدّا بچھا ہوا تھا
گرہستی کے نام پر مٹی کی ایک ہنڈیا
ایک آبخورہ اور طاق پر ایک لکڑی کا پیالہ رکھا تھا

دلہن خاموشی سے بستر پر بیٹھ گئی. تھوڑی دیر میں دولھے میاں خشک روٹی کے کچھ ٹکڑے اور سالن لائے اور بیوی سے کہا آئیے پہلے کھانا کھالیں پھر باتیں ہوں گی عورت پہلی بار مسکرائی اور دستر خوان پر بیٹھ گئی.
دونوں اس طرح کھانے لگے جیسے
انواع و اقسام کے کھانے سامنے پڑے ہوں کھانے کے بعد دونوں نے اللّٰه کا شکر ادا جس نے انھیں بھوکا نہیں رکھا

دلہن کمرے سے باہر نکلی اور ٹہلنے لگی. طاق پر رکھے ہوئے پیالے کو ہاتھ میں لے کر غور سے دیکھا،اس کی سمجھ میں نہیں آیا کہ پیالے میں کیا ہے.
آخر شوہر سے دریافت کیا ،اس پیالے میں کیا ہے؟
شوہر کا چہرہ پھیکا پڑگیا دبی زبان میں کہا،
روٹی کے کچھ ٹکڑے ہیں.
پانی میں بھگو دیا ہے
صبح ہم دونوں کا ناشتہ ہو جائےگا
دلہن نے پیالےکو پٹک کر
اُسی طاق پر واپس رکھ دیا
آنکھوں کے شہابی ڈورے شرر بار ہوگئے
رخسار کے انار دہکنے لگے
آتش غضب سے جسم کی حدت بڑھ گئی
دولہا گھبرا گیا
پل بھر میں دلہن کی کیفیت کیوں بدل گئی

لرزتی ہوئی آواز میں پوچھا
کیا ہوا تم اتنا پریشان کیوں ہوگئیں؟
دلہن نے فیصلہ کن آواز میں کہا
میں آپ کے ساتھ نہیں رہ سکتی
مجھ کو میرے گھر پہنچا دیجئے

شوہر کی سمجھ میں کچھ نہیں آیا
اُس نے منت سماجت کرتے ہوئے کہا
ابھی تک تو آپ خوش تھیں
اچانک آپ کو کیا ہو گیا؟
کیا میں آپ کو پسند نہیں ؟
ایسی بات تھی تو نکاح سے پہلے آپ کو بتادینا چاھئے تھا دلہن نے نرمی سی کہا
ایسی کوئی بات نہیں
آپ تو مجھے دل و جان سے پسند ہیں
پھر میری غربت سے آپ گھبرا گئیں؟
میں نے تو پہلے ہی آپ کے والد سے کہہ دیا تھا کہ مال ومنال کے نام پر
میرے گھر میں اللّٰه کے نام کے علاوہ کچھ نہیں ہے
پھر بھی میں محنت کروں گا اور آپ کے نان و نفقہ کا انتظام کروں گا ان شاء اللّٰه

دلہن نے جواب دیا
آپ پتہ نہیں کیا کیا کہے جارہے ہیں
در اصل آپ کو اللّٰه پر بھروسہ
اور
توکل نہیں ہے
اور
جس شخص کا توکل اللّٰه پر نہ ہو
اُس کے ساتھ میں کیسے رہ سکتی ہوں؟

آپ نے میری کس بات سے اندازہ لگایا
کہ مجھے اللّٰه پر توکل نہیں ہے؟
شوہر نے کہا

دلہن بولی اگر اللّٰه پر توکل ہوتا
تو کل کی روزی کا انتظام
آج ہی کیوں کرتے؟
پیالے میں روٹی نہ بھگوتے
کیا آپ نے پڑھا نہیں ہے

وَمَن يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ ۚ

اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں آپ کے ساتھ رہوں
تو آپ ابھی اس پیالے کو لے جائیے
اور
کسی بھوکے کو کھلا دیجئیے
اللّٰه نے آج روزی دی ہے تو
بھروسہ رکھئے اللّٰه کل بھی دے گا

شوہر نے پیالہ کو ہاتھ میں لیا اور زارو قطار رونے لگا۔۔

اور ہم……

آؤ آج اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں کیا ہمارا تقویٰ - توکل اِس سٹیج پر ہے؟
 
Top