ایسا ہے جاپان

intelligent086

TM Star
Nov 10, 2010
1,905
1,829
1,313
Lahore,Pakistan
ایسا ہے جاپان


حمد ریاض
جاپان کا شمار ان چند ایشیائی ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نے دوسری جنگ ِ عظیم کے بعد سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں حیران کن ترقی کی۔ آئیے جاپان کے بارے میں کچھ دلچسپ باتیں جانتے ہیں۔ ٭: جاپان 6,852جزائر پر مشتمل ہے۔ ٭: جاپان کا بلند ترین مقام ’’ماؤنٹ فُوجی‘‘ ہے جس کی بلندی 12,388 فٹ ہے۔ ٭: جاپانیوں کے حصے میں 19 نوبیل انعام آ چکے ہیں۔ ٭: یہاں کی ٹرینوں میں ایسا سٹاف ہوتا ہے جو لوگوں کو دھکے دے کر گھساتا ہے، کیونکہ ٹرینوں میں بہت رش ہوتا ہے۔ ٭: جاپان میں پیدل چلتے ہوئے کھانے کو برا سمجھا جاتا ہے۔ ٭: ملک میں چوکور تربوزوں کی پیداوار عام ہے، کیونکہ انہیں ذخیرہ کرنے کے لیے کم جگہ درکار ہوتی ہے۔ جاپانی میں جاپان کو ’’نیپون‘‘ یا ’’نیہون‘‘ کہا جاتا ہے جس کا ترجمہ ’’چڑھتے سورج کی سرزمین‘‘ کیا جاتا ہے۔ ٭: ملک کی تین چوتھائی زمین کو صنعت، رہائش یا کاشت کاری کے لیے استعمال میں نہیں لایا جا سکتا۔ ٭: جاپان میں 15 برس سے زائد عمر کے افراد میں شرح خواندگی 99 فیصد ہے، یعنی تقریباً تمام آبادی پڑھ لکھ سکتی ہے۔ ٭: جاپان میں 118 آتش فشاں ہیں جو دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ ہیں اور دنیا کے کل آتش فشاؤں کا 10 فیصد ہیں۔ ٭: ماؤنٹ میہارا کے آتش فشاں میں کود کر دو ہزار سے زائد افراد نے خودکشی کی جس کے بعد اس کے گرد باڑ لگا دی گئی تاکہ لوگ جا نہ سکیں۔ ٭: جاپان میں خودکشی کی شرح بہت زیادہ اور قتل کی بہت کم ہے۔ ٭: جاپان میں اوسط عمر تقریباً 83 برس ہے جو امریکا سے بھی زیادہ ہے۔ ٭: سومو ریسلنگ جاپان کا قومی کھیل ہے۔ ٭: جاپان میں 9 برس تک تعلیم حاصل کرنا لازمی ہے لیکن 98 فیصد طلبا اس کے بعد بھی تعلیم جاری رکھتے ہیں۔ ٭: جاپان میں کالی بلی کو خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ ٭: جاپان میں ہر سال تقریباً 1500 چھوٹے بڑے زلزلے آتے ہیں۔ ٭: جاپان میں کم از کم 50 ہزار افراد کی عمریں 100 برس سے زیادہ ہیں۔ ٭: دنیا کی سب سے باقاعدہ ریلوے جاپان کی ہے۔ اس کی اوسط تاخیر 18 سیکنڈ ہے۔ ٭: جاپان میں استعمال ہونے والے 90 فیصد موبائل فون واٹر پروف ہوتے ہیں۔ ٭: تعلیمی اداروں میں کلاس روم اور کیفے ٹیریا کو صاف کرنا طلبہ اور اساتذہ کی مشترکہ ذمہ داری ہوتی ہے۔ ٭: جاپان میں ’’سوری‘‘ 20 مختلف طریقوں سے کہا جاتا ہے۔ ٭: دورانِ جنگ دنیا میں صرف جاپان پر ایٹمی ہتھیاروں سے حملہ ہوا۔ (انتخاب: وردہ بلوچ)


 
  • Like
Reactions: Shiraz-Khan
Top
Forgot your password?