تُم گُزرو اور
وقت نہ ٹھہرے
! ایسا تھوڑی ہو سکتا ہے
*
یاد آؤ اور
درد نہ بھڑکے
! ایسا تھوڑی ہو سکتا ہے
صبر کِیا ہے
شکر کِیا ہے
لیکن دل کو
چین آ جائے
! ایسا تھوڑی ہو سکتا ہے
ترکِ محبت
کر لینے سے
ترکِ محبت
ہو بھی جائے
کوئی اُسے
جا کر سمجھائے
! ایسا تھوڑی ہو سکتا ہے
@shehr-e-tanhayi