آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے آفیسر کی منصور اختر سے ایک گھنٹے پوچھ گچھ

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
5,480
5,522
1,313
Lahore,Pakistan
آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے آفیسر کی منصور اختر سے ایک گھنٹے پوچھ گچھ
115994

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اینٹی کرپشن یونٹ کے آفیسر اچانک پاکستان پہنچ گئے، سابق ٹیسٹ کرکٹر منصور اختر سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی،عمراکمل نے سابق ٹیسٹ کرکٹرپر فکسنگ کی آفرکا الزام لگایا تھا۔

دنیا نیوز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اینٹی کرپشن یونٹ کے آفیسر نے اچانک کراچی نیشنل سٹیڈیم کا دورہ کیا، اسٹیو رچرڈسن نے سابق ٹیسٹ کرکٹر منصور اخترسے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔۔قومی ٹیسٹ کرکٹر عمراکمل نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی میں منصور اختر پر فکسنگ کی آفر دینے کا الزام عائد کیا تھا، جس کی شکایت پاکستانی بلے باز نے پی سی بی اور آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو کی تھی۔شکایت کے بعد ایکشن لیتے ہوئے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے ان سے پوچھ گچھ کی۔ اس دوران اسٹیو رچرڈسن مزید پاکستانی کرکٹرز سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
115995
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?