انگور کے بارے میں جو آپ نہیں جانتے

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
7,295
7,298
1,313
Lahore,Pakistan
انگور کے بارے میں جو آپ نہیں جانتے
116523

٭ تقریباً 300 برس قبل ہسپانویوں نے براعظم امریکا میں انگور متعارف کروائے۔ قبل ازیں وہاں انگور نہیں تھے۔ ٭ انگوروں کی آٹھ ہزار سے زیادہ اقسام ہیں۔ ٭ انگور کے ایک کپ میں 100 حرارے ہوتے ہیں۔ اس سے وٹامن ’’کے‘‘ اور ’’سی‘‘ کی دن بھر کی تقریباً چوتھائی ضرورت پوری ہو جاتی ہے۔ ٭ کشمش خشک انگوروں سے بنتی ہے۔ انگوروں کو سورج کی روشنی میں خشک ہونے کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے اور یوں یہ عمل قدرتی طریقے سے انجام پاتا ہے۔ ٭ انگور کئی رنگوں کے ہوتے ہیں۔ ان میں سبز، سرخ، سیاہ، زرد، گلابی اور ارغوانی رنگ شامل ہیں۔ ٭ سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ انگوروں کی موجودہ اقسام چھ کروڑ 50 لاکھ برس قبل وجود میں آئیں۔ ٭ انسان کم و بیش آٹھ ہزار برس سے انگور کاشت کر رہا ہے۔ ٭ اقوامِ متحدہ کے ایک ادارے کے مطابق دنیا میں 29,292مربع میل رقبے پر انگور کاشت کیے جاتے ہیں۔ انتخاب وردہ بلوچ
 
Top
Forgot your password?