انبیا و مرسلیں میں آپ کا اونچا مقام

intelligent086

TM Star
Nov 10, 2010
4,164
4,141
1,313
Lahore,Pakistan
انبیا و مرسلیں میں آپ کا اونچا مقام
آپ محبوب خدا ہیں آپ ہیں خیرالانام

ساری دنیا جا رہی تھی راہِ کفر وشرک پر
آپ نے آ کر دیا رشدوہدایت کا پیام

آپ کی تبلیغ سے اک غلغلہ برپا ہوا
ذکرِحق ہونے لگا ہر سو جہاں میں صبح وشام

آپ ہیں ختم الرسل فخر رسل شاہ امم
آپ ہی ہیں نوع انسانی کے لاثانی امام

آپ کے ساتھی ہدایت کے ستارے ہیں سبھی
اقتدا کی جس نے ان کی ہے وہی ذی احتشام

شاعر: نورمحمد انور

 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?