امریکہ نے جو کرنا ہے کرلے ہم ڈرنے والے نہیں‘‘طیب اردوان نےامریکی دھمکیوں کے باجود روس کیساتھ مل کر میزائل بنانے کا اعلان کردیا

intelligent086

TM Star
Nov 10, 2010
4,008
3,964
1,313
Lahore,Pakistan
امریکہ نے جو کرنا ہے کرلے ہم ڈرنے والے نہیں‘‘طیب اردوان نےامریکی دھمکیوں کے باجود روس کیساتھ مل کر میزائل بنانے کا اعلان کردیا
114673


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے روس سے میزائل نظام کی خریداری پر امریکا کی جانب سے دی گئیں پابندی کی دھمکیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اگلا قدم میزائل نظام کو روس کے ساتھ مشترکہ طور پر تیار کرنا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی ‘اے پی’ کی رپورٹ کے مطابق طیب اردوان نے روس سے خریدے گئے ‘ایس-400’ میزائل نظام کی ایک اور کھیپ پہنچنے کے بعد انقرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی شدید مخالفت کے باوجود روس سے میزائل نظام خرید رہے ہیں۔امریکا کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘وہ کہتے تھے کہ وہ نہیں خرید سکتے، وہ کہتے تھے کہ میزائل کو لا
نہیں سکتے، وہ کہتے تھے کہ ان کے لیے یہ خریدنا ٹھیک نہیں اور آج آٹھواں جہاز پہنچ چکا ہے اور نظام کو اتارنا شروع کردیا گیا ہے’۔ترک صدر نے کہا کہ میزائل نظام کو ایک سال سے کم عرصے میں مکمل طور پر منتقل کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ‘اپریل 2020 تک ہم میزائل نظام کو مکمل طور پر پہنچا دیں گے اور اس کے ساتھ ہم دنیا میں فضائی دفاعی نظام کے حوالے سے چند ممالک میں شامل ہوں گے’۔طیب اردوان نے کہا کہ ‘اب اگلا قدم میزائل نظام کو روس کے ساتھ مشترکہ طور پر تیار کرنا ہے’۔قبل ازیں ترکی کے وزیر دفاع نے کہا تھا کہ روس کے دو مزید کارگو جہاز ترک دارالحکومت انقرہ کے قریب ایئربیس پر لینڈ کر گئے ہیں جو روسی ساختہ ایس-400 نظام کے پرزے لے کر آئے ہیں اور یہ آٹھواں اور نواں جہاز ہے جو نظام کے مختلف حصے لے کر پہنچ گیا ہے۔خیال رہے کہ امریکا نے ترکی کو روس سے اس نظام کی خریداری سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا کرنے کی صورت میں نیٹو رکن کی حیثیت سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور ترکی کو ‘ایف-35’ فائٹر جیٹ طیاروں کے پروگرام سے باہر کردیا جائے گا۔واشنگٹن کا کہنا تھا کہ روسی ایس-400 کا نیٹو کے ہتھیاروں سے کوئی مقابلہ نہیں ہے اور اس نظام کی خریداری سے روس کو ایف-35 جیٹ کے حوالے سے حساس دستاویزات تک رسائی کا بھی خدشہ ہے۔ترکی نے امریکا کے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ دفاعی حوالے سے خریداری اس کا قومی سلامتی کا معاملہ ہے اور روس سے معاہدہ تجارتی ہے جس کو منسوخ نہیں کیا جاسکتا۔

 
  • Like
Reactions: maria_1

maria_1

TM Star
Jul 7, 2019
1,847
1,813
213
ماشاءاللہ
خلافت ختم ہو گئی لیکن آج بھی گھن گرج کمانڈر جیسی ہے، ایک ہمارے سیاست دان ہیں جو کلبھوشن کو سزا دینے سے ڈر رہے ہیں
 
  • Like
Reactions: intelligent086

intelligent086

TM Star
Nov 10, 2010
4,008
3,964
1,313
Lahore,Pakistan
ماشاءاللہ
خلافت ختم ہو گئی لیکن آج بھی گھن گرج کمانڈر جیسی ہے، ایک ہمارے سیاست دان ہیں جو کلبھوشن کو سزا دینے سے ڈر رہے ہیں
نواز شریف کی حکومت میں جو ظلم اس نے پاک ترک سکولوں پر کروایا ان اساتذہ کو برباد کر دیا ، فتح اللہ گولن کا انتقام ان بے چاروں سے لیا گیا۔۔۔۔۔ دعا کرو کہیں اندرونی سازشوں کا شکار نہ ہو جائے
 
  • Like
Reactions: maria_1

maria_1

TM Star
Jul 7, 2019
1,847
1,813
213
نواز شریف کی حکومت میں جو ظلم اس نے پاک ترک سکولوں پر کروایا ان اساتذہ کو برباد کر دیا ، فتح اللہ گولن کا انتقام ان بے چاروں سے لیا گیا۔۔۔۔۔ دعا کرو کہیں اندرونی سازشوں کا شکار نہ ہو جائے
@intelligent086 ہر حکمران سے کوئی نہ کوئی ایسی غلطی ضرور ہوتی ہے جو اسکو زوال پذیر کر دیتی ہے. ترک کی ادھوری بغاوت کے پیچھے کیا کہانی تھی ہاں یہ ضرور ہوا اسکی آڑ میں بہت سے لوگوں کو مشق ستم بنایا گیا
 
  • Like
Reactions: intelligent086

intelligent086

TM Star
Nov 10, 2010
4,008
3,964
1,313
Lahore,Pakistan
@intelligent086 ہر حکمران سے کوئی نہ کوئی ایسی غلطی ضرور ہوتی ہے جو اسکو زوال پذیر کر دیتی ہے. ترک کی ادھوری بغاوت کے پیچھے کیا کہانی تھی ہاں یہ ضرور ہوا اسکی آڑ میں بہت سے لوگوں کو مشق ستم بنایا گیا
وہ بغاوت تھی یا اقتدار کو طول دینے کی پیش بندی کچھ صحیح سے کہا نہیں جا سکتا
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?