اقوام متحدہ نے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر عالمی تحقیقات کا مطالبہ منظور کرلیا

  • Work-from-home

Just_Like_Roze

hmmmm ...
Super Star
Aug 25, 2011
7,884
5,089
1,313
ss.jpg

جنیوا: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر فلسطین کی جانب سے عالمی تحقیقات کا مطالبہ منظور کرلیا۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے جنیوا میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں غزہ میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال پرغور کیا گیا۔ ہنگامی اجلاس میں بحث کے آغاز پر کونسل کی ہائی کشمنر ناوی پلے کا کہنا تھا کہ اسرائیل جس طرح غزہ میں فلسطینیوں کے گھروں اور املاک کو تباہ اور بے گناہ لوگوں کو ہلاک کررہا ہے اس سے یہ امکان انتہائی حد تک زیادہ ہو گیا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور اس کی کارروائیاں جنگی جرائم میں آسکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح اسرائیل کے حملوں کو درست نہیں کہا جاسکتا اسی طرح حماس کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ اور مارٹر گولے داغنا بھی قابل مذمت ہے۔

بعد ازاں اجلاس کے دوران فلسطین کی جانب سے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی عالمی تحقیقات کے لئے قرارداد پیش کی گئی جس کے حق میں چین اور روس سمیت 29 ممالک نے ووٹ ڈالے، امریکا نے قرارداد کی مخالفت کی جبکہ یورپی ممالک نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔ انسانی حقوق کونسل کا اجلاس اسلامی ممالک کی درخواست پر طلب کیا گیا۔

واضح رہے کہ غزہ میں صیہونی فوجیوں کی بربریت کے نتیجے میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت 650 سے زائد نہتے فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔
 
Top