Namaz اذان دینے اور اوّل وقت میں نماز ادا کرنے کا اجر و ثواب

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے فرمایا نبی پاکﷺنے کہ اگر لوگوں کو یہ پتہ چل جاتا کہ آذان دینے او ر پہلی صف میں بیٹھنے کا کتنا اجرو ثواب ہے تو وہ اس کیلئے قرع اندازی کرتے اور اگر لوگوں کو یہ پتہ چل جاتا کہ اول وقت میں نماز ادا کرنے کا کتنا ثواب ہے تو وہ اس کیلئے جلدی کرتے اورر اگر لوگوں کو یہ پتہ چل جاتا کہ عشاء اور فجر کی نمازوں کی ادائیگی کیلئے مسجد میں آنے کا کتنا ثواب ہے تو انھیں (حالت مرض میں) سرین پر یا گھٹنوں کے بل چل کر بھی آنا پڑتا تو ضرورآتے۔(المشکوٰۃ المصابیح)

اس حدیث شریف میں تین باتیں بیان کی گئی ہیں پہلی یہ کہ اذان دینے اور پہلی صف میں بیٹھنے کا اجر و ثواب اتنا زیادہ ہے کہ لوگ اسکے حصول کیلئے قرعہ اندازی کرتے۔ یعنی اگر اذان دینے والے ایک سے زیادہ ہیں تو وہ قرعہ اندازی سے اپنے میں سے کسی ایک کو منتخب کرتے، اسی طرح اگرمسجد کی پہلی صف میں مثلاً چالیس یا پچاس آدمی بیٹھتے ہیں مگر بیٹھنے والے زیادہ ہیں تو وہ باہم قرعہ اندازی سے پہلی صف میں بیٹھنے والوں کا انتخاب کرتے اوردوسری یہ کہ اوّل وقت میں نماز ادا کرنے کا ثواب! یعنی جب اذان ہو جائے تو آدمی نماز کی تیاری شروع کر دے اور دیگردنیاوی کاموں کو ترک کر کے نماز کیلئے مسجد میںآجائے، اور تیسری یہ کہ فجر اور عشاء کی نمازوں کو مسجد میں ادا کرنے کا ثواب اتنا زیادہ ہے کہ صحت مند تو درکنار مریض لوگ جو صحیح طرح چل نہیں سکتے مگر سرین پر یا گھٹنوں پر گھسٹ کر بھی آ سکتے ہیں تو وہ ضرورآتے مگریہ حصول ثواب پر موقوف ہے ورنہ مریض اپنے گھر میں بھی نماز ادا کر سکتا ہے۔

بہرحال اس حدیث شریف میں اذان دینے، پہلی صف میں بیٹھنے،اوّل وقت میں نماز پڑھنے اور نماز وں کی ادایئگی کیلئے مسجد میں آنے کے اجر و ثواب کو بیان کیا گیا ہے ۔اللہ تبارک و تعالیٰ ہر مسلمان کو اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین!
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
Jazakallahu Khair..
Nice Sharing bro..
Allah pak Sabko Namaz Awwal Waqt mai Ada karne ki Tofeeq ata kare...
Ameen.
 
  • Like
Reactions: muttalib
Top