اب تک نہ سمجھ پائے

  • Work-from-home

Qalandar

Active Member
Aug 8, 2011
323
477
63
37
[h=2]اب تک نہ سمجھ پائے
[/h]
اب تک نہ سمجھ پائے ہم لوگ یہ برسوں میں
جنت ہے غلاموں کی سرکار ﷺ کے قدموں میں
باتوں سے بھلا کوئی منزل پہ پہنچتا ہے
یہ بات بتائیں جو مصروف ہیں باتوں میں
سرکار ﷺ تو امت کی بخشش کے لیے روئیں
امّت ہے کہ ہنس ہنس کر جیتی ہے گناہوں میں
سرکار ﷺ کی سنت پر جنت کی ضمانت ہے
خود لوگ بھٹکتے ہیں خود ساختہ راہوں میں
طیبہ کی زیارت کا کیوں ذکر کیا مجھ سے
کیوں تم نے نمک چھڑکا سوئے ہوئے زخموں میں
آقا ﷺ پہ درودوں کا بدلہ یہ ملا تائبؔ
خوشبوئیں مہکتی ہیں اکثر مری سانسوں میں

 
  • Like
Reactions: Tooba Khan

Toobi

dhondo gy molko molko milnay k nae,nayab hum..
Hot Shot
Aug 4, 2009
17,252
11,897
1,313
39
peshawar
subhanAllah...
bht ache naat hay
jazakAllah..
 
Top