Aaj Ka Intikhaab............!!

  • Work-from-home

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai

وہ عادت ہے تو عادت سے کنارہ ہو بھی سکتا ہے
مگر اس ساری کوشش میں خسارہ ہو بھی سکتا ہے

 
  • Like
Reactions: Angela

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
عجب ہے رنگِ چمن، جا بجا اُداسی ہے
مہک اُداسی ہے، بادِ صبا اُداسی ہے :( ۔

نہیں نہیں، یہ بھلا کس نے کہہ دیا تم سے؟
میں ٹھیک ٹھاک ہوں، ہاں بس ذرا اُداسی ہے😔 ۔

میں مبتلا کبھی ہوتا نہیں اُداسی میں
میں وہ ہوں جس میں کہ خود مبتلا اُداسی ہے :) ۔

طبیب نے کوئی تفصیل تو بتائی نہیں
بہت جو پوچھا تو اتنا کہا، اُداسی ہے🥺 ۔

گدازِ قلب خوشی سے بھلا کسی کو ملا؟😕 ۔
عظیم وصف ہی انسان کا اُداسی ہے

شدید درد کی رو ہے رواں رگِ جاں میں
بلا کا رنج ہے، بے انتہا اُداسی ہے😣۔

فراق میں بھی اُداسی بڑے کمال کی تھی
پسِ وصال تو اُس سے سِوا اُداسی ہے🥺۔

تمہیں ملے جو خزانے، تمہیں مبارک ہوں
مری کمائی تو یہ بے بہا اُداسی ہے :) ۔

چھپا رہی ہو مگر چھپ نہیں رہی مِری جاں
جھلک رہی ہے جو زیرِ قبا اُداسی ہے🙁۔

مجھے مسائلِ کون و مکاں سے کیا مطلب
مرا تو سب سے بڑا مسئلہ اُداسی ہے☹۔

فلک ہے سر پہ اُداسی کی طرح پھیلا ہُوا
زمیں نہیں ہے مِرے زیرِ پا، اُداسی ہے😔۔

غزل کے بھیس میں آئی ہے آج محرمِ درد
سخن کی اوڑھے ہوئے ہے ردا، اُداسی ہے😢۔

عجیب طرح کی حالت ہے میری بے احوال
عجیب طرح کی بے ماجرا اُداسی ہے😥 ۔

وہ کیفِ ہجر میں اب غالباً شریک نہیں
کئی دنوں سے بہت بے مزا اُداسی ہے😕۔

وہ کہہ رہے تھے کہ شاعر غضب کا ہے عرفان
ہر ایک شعر میں کیا غم ہے، کیا اُداسی ہے🥺 ۔
 

Fantasy

~ The Rebel
Hot Shot
Sep 13, 2011
48,910
11,270
1,313
بس ایک تو ہی تو رہ گیا ہے، جہان سارا تو کھو چکا ہوں
میں تجھ کو کھو کر، کسی کا ہو کر، بتا کروں گا تو کیا کروں گا
 

Fantasy

~ The Rebel
Hot Shot
Sep 13, 2011
48,910
11,270
1,313
ﻣﯿﮟ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ کا ﻗﺎﺋﻞ ﻧﮧ ﺗھا ﻣﮕﺮ ﺍﺱ نے
ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺎ ﻣﺠﮭﮯ ﺩﯾﻮﺍﺭ ﺳﮯ ﮔﮭﮍﯼ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ
 
  • Like
Reactions: Kavi
Top