Meri Tasveer

  • Work-from-home

Aaylaaaaa

priNcess
TM Star
Sep 25, 2014
4,096
2,430
1,313
kohkaaf
میری تصویر بنانے کی جو دھن ھے تم کو
کیا اداسی کے خدوخال بناپاو گے

تم پرندوں اور درختوں کے مصور ھو میاں
کس طرح سبزہ پامال بنا پاو گے

سر کی دلدل میں دھنسی آنکھ بنا پاو گے
آنکھ میں پھیلتے پاتال بنا پاو گے

جو مقدر نے میری سمت اچھالا تھا کبھی
میرے ماتھے پہ وھی جال بنا پاو گے

مل گٸی خاک میں آخر کو سیاھی جن کی
میرے ھمدم میرے وہ بال بنا پاو گے

یہ جو چہرے پہ خراشوں کی طرح ثبت ھوٸے
یہ اذیت کے ماہ و سال بنا پاو گے

زندگی نے جو میرا حال بنا چھوڑا ھے
میری تصویر کا وہ حال بنا پاو گے

میری تصویر بنانے کی جو دھن ھے تم کو
کیا اداسی کے خدو خال بنا پاو گے
 
Top